این بی پی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی گریڈ 2- کا آغاز 8 فروری سے کراچی میں ہوگا

0
1511

این بی پی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی گریڈ 2- کا آغاز 8 فروری سے کراچی میں ہوگا
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) این بی پی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی گریڈ 2- کا آغاز 8 فروری سے کراچی میں ہوگا 12 فروری تک جاری ایونٹ میں کراچی، ایبٹ آباد، حیدرآباد، فیصل آباد، ملتان، کوئٹہ، سرگودھا اور شیخوپورہ کی ٹیمیں حصّہ لے رہی ہیں ایونٹ میں شریک 8 ٹیموں کو دوگروپ میں تقسیم کیا گیا ہے ٹورنامنٹ کے میچز ڈاکٹر محمد علی شاہ اسپورٹس کمپلیکس کارساز اور افضاء کرکٹ گراؤنڈ ناگن چورنگی پر کھیلے جائیں گے کراچی پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل بینک آف پاکستان کے سی ایس آر ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹیووائس پریذیدنٹ مرزا بابر بیگ نے کہا کہ کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے دو مرتبہ کی عالمی چیمپئین پاکستان کے بلائنڈ کرکٹرز نے جس طرح عالمی سطح پر سبز ہلالی پرچم سربلند کیا ہے وہ لائق تحسین ہے ہماری بلائنڈ ٹیم کی کارکردگی میں جہاں کھلاڑیوں کی انتھک محنت شامل ہے وہیں پی بی سی سی کے چیئرمین سےّد سلطان شاہ کی کاوشیں اور قائدانہ صلاحیتوں کا بھی بہت بڑا دخل ہے مرزا بابربیگ کاکہنا تھا کہ نیشنل بینک دیگر کھیلوں کے ساتھ ساتھ بلائنڈ کرکٹ کی ترقی اور فروغ کیلئے اپنی بھرپور سرپرستی اور تعاون جاری رکھے گا چیئرمین پاکستان بلائنڈکرکٹ کونسل سےّد سلطان شاہ نے ایونٹ اسپانسر کرنے پر نیشنل بینک کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ اقدام ملک میں بلائنڈ کرکٹ کے فروغ اور کھیل کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے بہت معاون ثابت ہوگا پی بی سی سی کے ڈائریکٹر میڈیا عمران شیخ نے بتایا کہ گریڈ 2- کی فاتح ٹیم اگلے سال ہونے والی گریڈ 1- ٹرافی میں شرکت کی حقدار ہوگی جبکہ گریڈ ون میں پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پرآنے والی ٹیم گریڈ 2- میں حصّہ لے گی پریس کانفرنس میں پی بی سی سی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن سید سلمان بخاری،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے میڈیا ایڈوائزرآصف عظیم، ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتان بھی شریک تھے اس موقع پر این بی پی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کی رونمائی کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here