الیکٹریکل ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ نے فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل اپنے نام کرلیا.

0
710

الیکٹریکل ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ نے فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل اپنے نام کرلیا

2022علی گڑھ انسٹیٹیوٹ انٹر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس فیسٹول ویک

الیکٹریکل ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ نے فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل اپنے نام کرلیا

کراچی:(اسٹاف رپورٹر) علی گڑھ انسٹیٹیوٹ انٹر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس فیسٹول ویک 2022 کے تحت فٹ بال ٹورنامنٹ کے میچزبروز بدھ 16مارچ کو دو سیمی فائنلز میچزمدھوفٹ بال گراؤنڈ نزد سفاری پارک میں کھیلے گئے،
پہلا سیمی فائنل
الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ بمقابلہ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کے درمیان ہوا دونوں ہاف میں ایک ایک گول سے برابرمیچ برابر رہا، اس کے بعد پنالٹی شوٹ آوٹ پرالیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا
دوسرا سیمی فائنل
الیکٹرونکس ٹیکنالوجی بمقابلہ کمپوٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے درمیان ہوا.اس میچ کوکمپوٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے دو کے مقابلے میں صفر سے جیت لیا، اس میچ میں دونوں گول سی آئی ٹی کے کھلاڑی حریرہ نے کیے. اس طرح الیکٹریکل ٹیکنالوجی اورکمپوٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی فائنل کے حقدارقرار پائی.
الیکٹریکل ٹیکنالوجی اورکمپوٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے درمیان فائنل میچ ہوا.فائنل میچ کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، دوسرے ہاف میں الیکٹریکل ٹیکنالوجی کے کھلاڑی فیضان نے گول کرکے الیکٹریکل ٹیکنالوجی کو برتری دلادی،یہ برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی، اس طرح الیکٹریکل ٹیکنالوجی نے فائنل میں کامیابی حاصل کی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here