ماجو اور این ای ڈی یونیورسٹیز میں مفاہمت ہوگئ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کام کیا جائے گا

0
1076

ماجو اور این ای ڈی یونیورسٹیز میں مفاہمت ہوگئ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کام کیا جائے گا
کراچی:(اسٹا ف رپورٹر) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی اور نیشنل سینٹر ان بگ ڈیٹا اینڈ کلاوڈ کمپیوٹنگ،(این سی بی سی) این ای ڈی انجینئر نگ یونیورسٹیوں کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگیے۔ اس یاداشت پر دستخط کا مقصد بنیادی، علمی تحقیق، مصنوعات کی نشونما اور عوامی رسائی کے لیے ان شعبوں کی وضاحت کرنا ہے جس میں دونوں یونیورسٹیوں کو مستقبل میں فوائد کے لئے مل جل کر کام کرنے کی خواہش کے ساتھ ایک فریم ورک کو فروغ دیا جاسکے اور دونوں یونیورسٹی سے وابستہ محققین کے مابین تعاون کے لئے ایک دوسرے کے اداروں اور کام کے طریقے کو فائدہ پہنچانا ہے۔ مفاہمتی یاداشت پر ماجو کی جانب سے کمپیوٹنگ فیکلٹی کے ایسوسی ایٹ ڈین، ڈاکٹر شوکت وصی اور این ای ڈی کی جانب سے ڈائریکٹر، این سی بی سی اور پرنسپل انویسٹیگیٹر ڈاکٹر محمد علی اسماعیل نے دستخط کئے جس کی مدت چار سال کے لیے ہے جس میں دونوں اداروں کے باہمی رضامندی سے توسیع کی جا سکتی ہے۔ یاداشت کے مطابق این سی بی سی ماجو کے طلباء کو انٹرنشپ کے مواقع فراہم کرے گی، این سی بی سی کی طرف سے متعلقہ مضامین میں پیش کیے جانے والے شارٹ کورسز ڈسکاونٹ کے ساتھ کرائے جائیں گے ، طلبہ کے لئے تحقیقی مواقع ماجو کے ساتھ شئیر کئے جائیں گے، ماجو کی کمپیوٹنگ اور انجینئرنگ فیکلٹیز کے لیے تربیتی سیشن سال میں ایک بار جدید ٹیکنالوجی پر کرائے جائیں گے اور دونوں یونیورسٹیوں میں سے کسی بھی یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے کوآپریٹیو سیمینار، ورکشاپ اور کانفرنسوں میں شرکت کی جائے گی۔

1

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here