جامعہ اردو میں سمسٹر کے امتحانات 15 فروری2021سے آن لائن منعقد کئے جائیں گے

0
1006

جامعہ اردو میں سمسٹر کے امتحانات 15 فروری2021سے آن لائن منعقد کئے جائیں گے
ایم فل/ایم ایس اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کاسلسلہ ماہ ِفروری 2021میں شروع کیا جائے گا
کراچی:(استاف رپورٹر) وفاقی اُردو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا انتیسواں (29th) اجلاس قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے تدریسی، امتحانی و دیگر معاملات زیر غور لائے گئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جاری سمسٹر کے امتحانات15 فروری2021سے آن لائن منعقد کئے جائیں گے نیز ایم فل/ایم ایس اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کا سلسلہ ماہ ِفروری 2021میں شروع کیا جائے گا۔ اجلاس میں قائم مقام رجسٹرارڈاکٹرمحمدصارم،رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد، رئیس کلیہ فنون و انچارج کلیہ تعلیمات پروفیسر ڈاکٹر محمدضیاء الدین،رئیس کلیہ نظمیات کاروبار،تجارت و معاشیات پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور،پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی، ڈاکٹر نعیم الدین آرائیں، ڈاکٹر عبدالمجید، ڈاکٹر شائستہ عصمت، ڈاکٹر محمد شعیب، ڈاکٹر محمد خالد، ڈاکٹر ارم السلام، ڈاکٹر محمداسمٰعیل موسیٰ،ڈاکٹر غلام رسول لکھن،ڈاکٹر منزہ دانش،ڈاکٹر عبدالمتین(اسلام آباد کیمپس)، انچارج کلیہ انجینئرنگ اسلام آباد ڈاکٹر نوید علی قائم خانی،غزالہ یاسمین،ناظم امتحانات غیاث الدین،فوزیہ بانو،ڈاکٹر عامر ندیم،ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر سید اخلاق حسین،ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر سید شبر رضا، ڈائریکٹر آئی ٹی ڈاکٹر کامران احسن،ڈائریکٹر ایوننگ(عبدالحق کیمپس)ڈاکٹر کمال حیدراور ڈائریکٹر ایوننگ (گلشن اقبال کیمپس)ڈاکٹر گوہر علی مہر شریک تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here