پاکستان سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

0
387

پاکستان سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دی۔
گرین شرٹس 1992 ورلڈ کپ کی تاریخ دہرانے میں کامیاب۔
آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل 10 نومبر بروز جمعرات کو ایڈیلیڈ میں سابقہ چیمپیئن ٹیموں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا۔
کراچی: ( اسپورٹس رپورٹر/ طلعت محمود) آئی سی سی ٹی- ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل جو 09 نومبر بروز بدھ کو سڈنی گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ جس میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا،اور چار وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔
پاکستان نے 153 رنز کا ٹارگیٹ تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، محمد رضوان کو عمدہ بیٹنگ کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
پاکستان کی طرف سے رضوان نے 45 گیندوں پر 57 رنز بنائے، بابر اعظم نے 42 گیندوں پر 53 رنز بنائے، محمد حارث نے 26 گیندوں پر 30 رنز بنائے,اور شان مسعود نے 04 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔
اس طرح پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹی – ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میں فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 04 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے.
نیوزی لینڈ کی طرف سے مچل نے 35 گیندوں پر 53 رنز بنائے,
ولیمسن نے 42 گیندوں پر 46 رنز بنائے، کون وے نے 20 گیندوں پر 21 رنز بنائے،اور نیشان نے 12 گیندوں پر 16 رنز بنائے،اس طرح نیوزی لینڈ نے 4وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو 153رنز کا ٹارگیٹ دیا جو پاکستان نے 03 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنا کر سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کی۔
دوسرا سیمی فائنل 10 نومبر بروز جمعرات کو ایڈیلیڈ میں دو سابق چیمپئن ٹیموں انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اس سیمی فائنل جو ٹیم کامیابی حاصل کرے گی، وہ فائنل میں پاکستان سے مقابلہ کریں گی، جو 13۔ نومبر بروز اتوار کو میلپورن میں کھیلا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here