اساتذہ کو تحقیقی کام پر توجہ مرکوز کرنی چاہیئے، وائس چانسلر سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی

0
1148

اساتذہ کو تحقیقی کام پر توجہ مرکوز کرنی چاہیئے، وائس چانسلر سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی
کراچی: (اسٹاف رپورٹر) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے ڈینز، چیئرپرسنز اورریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اورک) پر زور دیا کہ وہ فیکلٹی ممبروں کو تحقیقی کا کو مزید پروان چڑھانے کےلئے ہر طریقے سے مدد فراہم کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایس ایم آئی یو کے کمیٹی روم میں یونیورسٹی ریسرچ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈینز ، پروفیسرز اور متعلقہ شعبہ اورک کے افسران نے شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے مزید کہا کہ ہم یونیورسٹی میں ریسرچ کلچر کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ ہم جامعہ میں تحقیقی سرگرمیوں کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں اس سلسلے میں یونیورسٹی ریسرچ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ یونیورسٹی کی تحقیقی سرگرمیوں کو اسٹریٹجک اور آپریشنل مدد فراہم کرسکیں اور تحقیقی کام کا جائزہ لے سکیں، ہمارا کلیدی مقصد تحقیقی کاموں پر توجہ دینے اور بہتر بنانے کے لئے ہونا چاہئے ،ٍڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے مزید کہا کہ ہم ایس ایم آئی یو میں ریسرچ کلچر کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں فیکلٹی ممبروں کو بہترین سطح پر معاون اور سازگار ماحول فراہم کرنا چاہئے۔
وائس چانسلر کو اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ اورک کے دفتر کو ریسرچ پبلیکیشن سے متعلق چھ مختلف اکیڈمک شعبہ جات سے 20 ریسرچ آرٹیکل موصول ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس اجلاس کا مقصد تحقیقی اشاعتوں سے متعلق امور کی نگرانی کرنا تھا اور فیکلٹی ممبروں کے لئے تحقیقات سے متعلق معاوضے کو پورا کرنا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here