ڈاؤ یونیورسٹی لیب کا اعزاز، این آئی ایچ سے کوالٹی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والی پہلی لیب بن گئی

0
1178

ڈاؤ یونیورسٹی لیب کا اعزاز، این آئی ایچ سے کوالٹی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والی پہلی لیب بن گئی
کراچی:(اسٹا ف رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی مالیکیولر پیتھالوجی لیب نے (نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ) اسلام آباد سے کوالٹی سرٹیفیکیٹ حاصل کرکے پاکستان کی پہلی لیب ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی مالیکیولر پیتھالوجی لیب کو (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ) اسلام آبادنے کووڈ پی آر سی ٹیسٹنگ اور رپورٹنگ پرکوالٹی سرٹیفیکیٹ EQA” دیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے پروفیسر سعید خان اور ان کی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر مبارک باد دی،پروفیسر محمد سعید خان نے کہا کہ ہماری اپنی انتھک محنت کے نتیجے میں ہم معا لجین اور مریضوں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔اپنا معیا ر کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، اپنی پیشہ وارنہ ٹیم اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ان کی مستقل مدد کی وجہ سے یہ سنگِ میل حاصل ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here