چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی مدرسہ علی المرتضیٰ میں منعقدہ سائنسی نمائش میں شرکت۔

0
2511

چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی مدرسہ علی المرتضیٰ میں منعقدہ سائنسی نمائش میں شرکت۔
ذہین طلبا و طالبات پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں،ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ان کو جدید تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کریں۔ریحان ہاشمی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی مدرسہ علی ا لمر تضیٰ میں منعقدہ سائنسی نمائش میں شرکت۔اس موقع پر یو نین کمیٹی 22کے وائس چیئر مین مستفیض فاروقی،یونین کمیٹی 20کے وائس چیئر مین مو لانا سلطان بھی موجو د تھے۔چیئر مین ریحان ہاشمی نے کہا کہ آج کے ذہین طلبا وطالبات کل کے سائنسدان، صنعتکار اور قوم کے رہنما ہونگے، تعلیمی اداروں میں مثبت ہم نصابی سرگرمیاں طلبا و طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارتی ہیں۔طلباقوم کی امیدوں کا محور ہیں،ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم طلبا ء و طالبات کو جدید تعلیم اور ٹیکنا لوجی حاصل کرنے کے مواقع فراہم کریں، ریحان ہاشمی نے نمائش میں لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا اورطلباو طالبات کو انکی صلاحیتوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔نمائش میں روبوٹ، بلڈسرکولیشن سسٹم،تھرمل پاور پلانٹ، الیکٹرانک، شمسی توانائی، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، ماحولیات سے متعلق فزکس، کیمسٹری اور بائیولوجی کے مختلف شعبوں کے اسٹالز لگائے گئے تھے۔ اسکول پرنسپل مو لانا عبدا لعزیز نے چیئر مین ریحان ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ المرتضیٰ ایجوکیشن سسٹم کے زیر اہتمام مدرسہ علی المرتضیٰ طلبا و طالبات کو دینی و دنیاوی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ انکی ذہنی نشونما اور صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے لئے ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کا مقصد طلبا و طالبات کو اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here