سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا چوبیسواں اجلاس

0
1483

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا چوبیسواں اجلاس
کراچی :(طلعت محمود اسٹاف رپورٹر) سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا چوبییسواں اجلاس آج منعقد کیا گیا۔اجلاس کی صدارت وائس چانسلر ایس ایم آئی یو پروفیسر ڈاکٹر مجیب الد ین صحرائی میمن نے کی۔ اجلاس میں گذشتہ سینڈیکیٹ کے علاوہ اکیڈمک کونسل اور فنانشنل پلاننگ کمیٹی کی میٹنگ کے مندرجات کی منظوری دی گئی۔ جبکہ اجلاس میں ایس ایم آئی یو کی سیکسوئل حراسمینٹ پر پالیسی کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ آفیس سپرٹینڈنٹ، کلرکس اور افیس اسسٹنٹ کی آسامیوں کی سندھ حکومت کے قانون کے مطابق اپگریڈیشن کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر سینڈیکیٹ کے اراکین نے حراسمینٹ کمیٹی کے قیام کی اشد ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس طرح کی کمیٹی قائم کی جائے تاکہ دوسری جامعات بھی اس پر عمل کرکے حراسمینٹ کے واقعات پر قابو پائیں۔
سینڈیکیٹ اراکین نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن کو سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس تاریخی ادارے کو وہ اپنی صلاحیتیوں سے مزید آگے لیکر جائیں گے۔
اجلاس میں سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے ڈاکٹر اے کیو مغل، حاجی حنیف طیب ،آئی بی اے کے کمال صدیقی ،شہزاد محمود ، انڈس ہاسپیٹل کے سی ای او ڈاکٹر عبدالباری اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here