شہر میں میاواکی فاریسٹ وقت کی ضرورت ہےجس سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ زائد مقدار میں آکسیجن فراہم ہوسکے گی،ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد

0
996

شہر میں میاواکی فاریسٹ وقت کی ضرورت ہےجس سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ زائد مقدار میں آکسیجن فراہم ہوسکے گی،ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد
کراچی:(طلعت محمود اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ شہر میں میاواکی فاریسٹ وقت کی ضرورت ہےجس سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ زائد مقدار میں آکسیجن فراہم ہوسکے گی اور شہر کی خوبصورتی اور دلکشی میں اضافہ ہو گا، کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور گنجان آباد شہر ہے لہٰذا اس شہر کو شجر کاری کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، کراچی میں قدرتی سبزہ کا اگنا بہت مشکل کام ہے، اس وقت جو بھی سبزہ شہر میں نظر آرہا ہے اسے بڑی محنت، لگن اور توجہ سے ہرا بھرا رکھا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی جی پارکس طحہٰ سلیم، وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی پروفیسر سروش حشمت لودھی، رجسٹر اراین ڈی یونیورسٹی، ڈائریکٹر باغات جنید خان، اور دیگر افسران بھی اس اس موقع پر موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں 300 میاواکی فاریسٹ لگائے گی جس سے شہر کی خوبصورتی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا، تمام سرکاری اداروں کو باہم مل کر شہر کی ترقی کے لئے کام کرنا چاہئے، بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کو سرسبز کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کم جگہ پر زیادہ درخت لگانے سے آلودگی میں کمی واقع ہوگی، درخت لگانا اتنا اہم نہیں ہے جتنا ضروری اس کی نگہداشت اور پرورش کرنا ہے، چھوٹے بچے کی طرح پودے کی دیکھ بھال کی جاتی ہے تب کہیں وہ تنآور درخت بنتا ہے، انہوں نے کہاکہ ہم سب اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کریں اور اپنے گھروں، دفاتر اور درسگاہوں کے اطراف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور وہاں سبزہ اگائیں کیونکہ یہ ہم سب کا شہر ہے اور ہمار ا یہ فرض ہے کہ ہم اس کی نگہبانی کریں اور اس کو سنوارنے اور نکھارنے کی کوشش بھی کرتے رہیں، انہوں نے کہا کہ جو درخت اور پودے پہلے سے لگے ہوئے ہیں انہیں بلا وجہ نہیں کاٹا جائے اگر انہیں کانٹنے کی بہت ضرورت ہے تو اس کو نکال کر دوسری جگہ منتقل کیاجائے، اس موقع پر این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر سروش حشمت لودھی نے کہا کہ این ای ڈی یونیورسٹی ہر طرح سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ساتھ ہے، این ای ڈی یونیورسٹی کے ہزاروں طلباء کراچی کی بہتری کے لئے کام کرنے کے لئے تیار ہیں، آج کی مفاہمتی یادداشت کراچی کو سرسبز کرنے کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی۔بعد اذاں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here