ڈاکٹراے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کے ملازم کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

0
1746

ڈاکٹراے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کے ملازم کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ریٹائرمنٹ کی تاریخ پر ہی واجبات کے چیک بدست شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمودعراقی اورڈاکٹر عابد اظہرتفویض
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ ایماندار اور فرض شناس ملازمین کا ضمیر اور دل مطمئن ہوتاہے کیونکہ انسان اپنے کردار،ایمانداری اور کارکردگی کی بنیاد پر لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ موجودرہتاہے۔
کسی بھی ملازم کے لیے ریٹائرمنٹ کے موقع پر اس سے بڑی خوشی نہیں ہو سکتی کہ اُس کے اعزاز میں اس کے افسران اور ساتھی ملازم الوداعی تقریب کاا نعقاد کریں۔ ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہے باعزت طور پر ریٹائرہونے پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ جامعہ کراچی کے ملازم ظفر اقبال صدیقی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر انسٹی ہذا میں ظفراقبال صدیقی کے اعزازمیں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر خالد عراقی نے ڈاکٹر عابد اظہر کی کاوشوں کو سراہا اور اس طرح کی تقریبات کو خوش آئند قراردیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہر نے ظفر اقبال کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب میں انسٹی ٹیوٹ ہذا کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سطوت زہرہ اور غیر تدریسی عملے کی جانب سے جناب سعید الظفر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ظفراقبال کے ساتھ گزرے ہوئے وقت کا تذکرہ کیا۔تقریب کے آخر کے میں ظفر اقبال صدیقی ادارے میں گزرے ہوئے وقت کو یادکرکے آبدیدہ ہوگئے اور ڈائریکٹر سمیت تمام ملازمین کا شکریہ اداکیا۔ انہوں نے ایک ذاتی تجربے کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل کا خصوصی شُکریہ ادا کیا جب اُن کی والدہ کی علالت پر ڈاکٹر عابد اظہر نے اپنی جانب سے ان کی اعلیٰ ترین ہسپتال میں علاج کی پیشکش کی-
تقریب کے اختتام پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہر نے ظفراقبال صدیقی کو ان کے واجبات کے چیک اداکیے اور انہیں پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here