چوتھاکمشنر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ تین میچوں کا فیصلہ بحریہ، ممباز اور باؤ نس کلب کی کامیابی

0
1554

چوتھاکمشنر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ تین میچوں کا فیصلہ بحریہ، ممباز اور باؤ نس کلب کی کامیابی
اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ عمران نذیرشیخ مہمان خصوصی تھے
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتما م انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر جاری چوتھے کمشنر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا پہلے میچ میں بحریہ کلب نے آرام باغ کلب کو آباسانی 49 – 21 پوائنٹس سے شکست دے دی و نر ٹیم کی جانب سے محسن گجرے11عبدالباسط نے 10 عون اکرم نے 10 اور عدیل خان نے 10 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے منیب الرحمن چنہ نے12 اور حسن علی نے 8 پوائنٹس اسکور کئے۔ دوسرے میچ میں ممباز اسکواڈ نے کارساز ممباز کو سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد میچ کے آخری منٹ میں 44 – 40 پوائنٹس سے شکست دے دی ونر ٹیم کی جانب سے سعدخان نے 14 عمیرخان نے 12 اور سمیرخان نے 10 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ کارساز کی جانب سے علی حسن نے13 محمدعلی خان نے12 اور محمدعمیرنے 10 پوائنٹس اسکور کئے۔
تیسرے میچ میں باؤنس کلب نے عثمان کلب کو 34 – 28 پوائنٹس سے شکست دے دی باؤنس کلب کی جانب سے عمار علی نے 10 نعمان اعظم نے 10 اور احمد علی نے 9 پوائنٹس اسکور کئے عثمان کلب کی جانب سے عثمان خواجہ نے 10 لقمان اور حسن اقبال نے بالترتیب 8 – 8 پوائنٹس اسکور کئے ان میچوں میں سید مصنف شاہ،عامر شریف، عامر غیاث،زاہد ملک، نزاکت خان اور طارق حسین نے ریفریز کے جبکہ زعیمہ خاتون، ممتاز احمد، جاوید میمن، ڈاکٹرنعیم احمد نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئے آج کے میچوں کے آغاز پر اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ عمران نذیر شیخ سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان بلدیہ جنوبی کے ڈائریکٹر اسپورٹس آصف عظیم ڈائریکٹر باغات آغاسمیرخان درانی اور دیگر موجود تھے یہ ٹورنامنٹ بلدیہ عالیہ جنوبی کے تعاون سے منعقدہورہاہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here