شن بوکو شوتو کان کراٹے کلر بیلٹ ایوارڈ سرمنی اور کراٹے ڈیمانسٹریشن

0
1334

شن بوکو شوتو کان کراٹے کلر بیلٹ ایوارڈ سرمنی اور کراٹے ڈیمانسٹریشن
راحم صدیقی، وائز صدیقی اور ارحم خان نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، ’’بیسٹ پلیئرآف دی ڈے‘‘ کی ٹرافی بھی راحم صدیقی کے نام ہوئی
کراچی:(ظلعت محمود اسٹاف رپورٹر) شن بوکو شوتوکان کراٹے اکیڈمی کی کلر بیلٹ ٹیسٹ اینڈگریڈنگ ایوارڈ سرمنی شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو JKS پاکستان کے زیر نگرانی واحد اسپورٹس گراءونڈ ضلع کورنگی میں شاندار انداز سے منعقد کی گئی جسکے مہمان خصوصی FIA کے آفیسر امتیاز احمد تھے جبکہ دیگر معزز مہمانان گرامی میں ۔ ۔ انصار ویلفیئر کے راشد انصاری، شوٹنگ بال کے شمیم قریشی، اعجاز احمد قریشی اور استاد پیارے، ماس ریسلنگ و تائیکوانڈو کے ماسٹر ناصر علی،آرم ریسلنگ کے کاشف فاروقی،گوجوریو کراٹے کے رینشی جاوید علی و دیگر سمیت کراٹیکا کھلاڑیوں کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ قبل ازیں کراٹے کے گرلز و بوائز کھلاڑیوں کے ٹیسٹ تین دن کے دوران لئے گئے جسکے بعد چوتھے روز یہ شاندار تقریب منعقد ہوئی ۔ اس موقعے پر کراٹے کے کھلاڑیوں نے نن چکو چلانے کے، کراٹے اسپارنگ (فاءٹ) کے، ٹائلز اور بورڈ توڑنے کے مظاہروں کے ساتھ ساتھ خیالی فاءٹ (کاتا) کے مظاہرے بھی پیش کئے ۔ کراٹے کے مقابلوں میں ریفری کے فراءض شوتوکان کراٹے کے نیشنل ریفری عبدالرحمن اور محمد یاسین نے انجام دیے ۔ بعد ازاں اکیڈمی کے بیلٹ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے کراٹیکاز کو شی ہان شہزاد احمد نے بیلٹ باندھے جبکہ مہمانان گرامی نے انہیں ٹرافی، اسناد اور سرٹیفکیٹ ایوارڈ کئے ۔ 9thکیو ۔ یلو اسٹرپ بیلٹ کے امتحان میں حسن رضا 45مارکس کے ساتھ پاس ہوئے جبکہ محمد فیضان نے 55مارکس اور فہد رانا نے 50مارکس لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔8thکیو یلو بیلٹ میں فواز احمد خان نے 56مارکس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ 7th کیو اورنج بیلٹ میں محمد وثیق نے 40نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کی جبکہ محمد حکیم نے 57مارکس اور وجاہت نے 51مارکس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ 5th کیو بلیو بیلٹ میں سید مدثر علی 44نمبروں کے ساتھ پاس ہوئے جبکہ حنین خان نے 62مارکس لیکر دوسری اور شاہ فہد حسین نے 58مارکس لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ 4thکیو براءون اسٹرپ بلیو بیلٹ میں محمد ارحم خان نے 70نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن جبکہ برھان الدین نے 61نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، شاہ میر حسین 58مارکس ، محمد ارزم خان 56مارکس اور انشال حسین نے 52مارکس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں ۔ 3rdکیو براءون بیلٹ میں برہان الدین نے 59مارکس اور استشنا ڈینیئل نے 58مارکس لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ 2ndکیو واءٹ اسٹرپ براءون بیلٹ میں محمد ارشادنے 50مارکس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ 1stکیو بلیک اسٹرپ براءون بیلٹ میں محمد راحم صدیقی نے 75نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن جبکہ محمد وائز صدیقی نے 73نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ محمد راحم صدیقی کو’’ بیسٹ پلیئر آف دی ڈے‘‘ کی ٹرافی بھی ایوارڈ کی گئی ۔ تقریب کے اختتام پر اکیڈمی و ایسوسی ایشن کے چیف شی ہان شہزاد احمد نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانان گرامی، ماسٹرز اور آفیشلز کوتقریب کی یادگاری شیلڈزپیش کی اور انکی آمد پر شکریہ ادا کیا ۔ تمام کھلاڑیوں اور مہمانان گرامی حضرات نے اس خوبصورت تقریب اور اس موقعے پر ہونے والے کراٹے ڈیمانسٹریشن کو خوب انجوائے کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here