سندھ پولیس کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کا فریضہ انجام دیتی رہے گی۔عارف اسلم راؤ

0
1250

فردوس اتحاد کے تحت یوم آزادی ایوارڈ تقریب سے SSPکراچی سینٹرل عارف اسلم راؤ،SSPٹریفک سینٹرل سید اعجاز الدین کا خطاب
سید اعجاز الدین،محمد ارشد،غلام عباس جمال ایڈوکیٹ اور مخدوم ریاض حسین کو ایوارڈ سے نوازا گیا،غلام محمد خان کا سندھ پولیس کو فروغ کھیل میں نمایاں خدمات پر خراج تحسین
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی سینٹر ل عارف اسلم راؤنے اعلان کیا ہے کہ سندھ پولیس کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن مددکرتی رہے گی اور کھیل اور کھلاڑیوں کو جو مد درکار ہو سندھ پولیس ہمیشہ کرے گی یہ اعلان انہوں نے فردوس اتحاد سوشل اینڈ اسپورٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے یوم آزادی ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ پروین کیانی، SOAکے سیکریٹری احمد علی راجپوت، نائبصدر انجینئر محفوظ الحق،خالد رحمانی،ایم اسلم خان،محمد اخلاق،محمد ارشد اور SSPٹریفک سینٹرل و نائب صدر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن سید اعجاز الدین،محمد سلیم خمیسانی،خالد بروہی،محمد رفیق،اعجاز احمد قریشی،فیضان باقر نقوی اور دیگر موجود تھے۔عارف اسلم راؤ نے مزید کہاکہ پولیس کے محکمے نے ملک کو فضل محمود،منیر ڈار،ذکاء الدین جیسے نامور کھلاڑیوں سے نوازا اور آج صوبہ سندھ سمیت پورے ملک میں پولیس کے اسپورٹس کمپلیکس کھیل کے تمام شعبوں کی ٹیمیں موجود ہیں اور محکمہ پولیس سندھ کا اسپورٹس بورڈ کیپٹن (ر) عاصم خان قائم خانی کی زیر نگرانی ذمہ داری کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دے رہا ہے انہوں نے کہاکہ محکمہ پولیس نے کھیلوں کے مقابلوں کے متعدد منصوبے تشکیل دیئے ہیں جن پر اب کرونا کی صورتحال بہتر ہونے پر عملدرآمد کیا جائیگا۔SSPسینٹرل عارف اسلم راؤ نے کہاکہ انشا اللہ یوم دفاع پاکستان ے موقع پر ضلع وسطی میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائینگے اور آئندہ یوم شہداء پولیس پر شہداء کے نام سے منسوب اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد بھی کیا جائیگا اس موقع پر SSPعارف اسلم راؤ نے یوم آذادی ایوارڈ حاصل کرنے والی شخصیات اور اسپورٹس آرگنائزر کو مبارکباد دی اس موقع پر KHAکے نائب صدر SSPسینٹرل ٹریفک سید اعجاز الدین،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی محمد ارشد،PSWAکے لیگل ایڈوائزر غلام عباس جمال ایڈوکیٹ،پاک امریکن کلچرل سینٹر کے مخدوم ریاض حسین اور متعدد کھیلوں کی شخصیات کو ایوارڈ دیئے گئے،قبل ازیں فردوس اتحاد کے سیکریٹری جنرل اور KBBAکے صدر غلام محمد خان نے تقریب کے اعزاض و مقاصد بیان کئے اور محکمہ سندھ پولیس کراچی کے سربراہ غلام نبی میمن اور اسپورٹس بورڈ سندھ پولیس کے سربراہ کیپٹن(ر) عاصم خان قائم خانی کو کھیلوں کے فروغ میں خدمات پر خراج تحسین پیش کیا تقریب کے اختتام پر سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here