سیکریٹری فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف،چیف کنزرویٹرفاریسٹ اورڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسرز کا دورہ

0
1284

سیکریٹری فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف،چیف کنزرویٹرفاریسٹ اورڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسرز کا دورہ
جامعہ کراچی: (اسٹاف رپورٹر) سیکریٹری فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف،چیف کنزرویٹرفاریسٹ اورڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسرز کا دورہ
10 بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کے تحت جامعہ کراچی کی 25 ایکٹر اراضی پر تقریباً ایک لاکھ پودے لگانے کا فیصلہ سیکریٹری فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف عبدالرحیم سومرو،چیف کنزرویٹرفاریسٹ ڈاکٹر عبدالجبار قاضی،ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر کراچی ٹوگل محمد جونیجواور مقصود احمد میمن ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر کراچی ون کی منگل کے روز جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں ملاقات،دوران ملاقات 10 بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کے تحت جامعہ کراچی میں پانچ سال کے اندر ایک لاکھ پودے لگانے کی خواہش کا اظہارجس پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے انہیں خوش آمدیدکہا۔
ازاں بعد شیخ الجامعہ کے ہمراہ انہوں نے جامعہ کراچی کا دورہ کیا اور جامعہ کراچی کی پچیس ایکٹر اراضی پر جامعہ کراچی اور فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف کے اشتراک سے تقریباً ایک لاکھ پودے لگانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے باضابطہ مفاہمتی یادداشت پر جلد دستخط ہوں گے۔اس موقع پر رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ،چیئر پرسن شعبہ ابلاغ عامہ ڈاکٹر فوزیہ ناز اور کیمپس سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر معیزخان بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں امسال 20 ہزار پودے لگائے جائیں گے جبکہ پانچ سال کے اندر تقریباً ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے جس میں گل موہر،سکھ چین،نیم،املتاس،انار،بادام،املی،چیکو،لیموں اور کھجور شامل ہوں گے۔مذکورہ پودے،بیج اور تکنیکی سہولیات فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف کی جانب سے فراہم کی جائیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here