کراچی کو صاف رکھنے کیلئے سینٹری ورکرز بھرتی کئے جائیں، قاسم شاہ۔

0
1107
یونائیٹڈ میونسپل ورکرز فیڈریشن و کراچی میونسپل ورکرز الائنس کے عہدیداران کا سید قاسم شاہ کے ہمراہ گروپ

کراچی کو صاف رکھنے کیلئے سینٹری ورکرز بھرتی کئے جائیں، قاسم شاہ۔
وزیراعلی سندھ اور اعلی عدلیہ کراچی کی حالت کا نوٹس لیں، اداروں میں سن کوٹہ بحال کیا جائے۔
کراچی:( طلعت محمود اسٹاف رپورٹر) ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی خوبصورتی کو گہن لگایا جارہا ہے، یہ ہمارا شہر ہے اور اسے صاف رکھنا اور خوبصورت بنانا ہمارا اولین شعار ہونا چاہئے، کراچی کو صاف کرنا ہے تو سنیٹری ورکر بھرتی کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار یونائیٹڈ میونسپل ورکرز فیڈریشن کے سید قاسم شاہ نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینیٹیشن کمیٹی ڈسٹرکٹ سائوتھ کے جنرل سیکریٹری عبدالرحمن اعوان، سینیٹیشن کمیٹی ڈسٹرکٹ سائوتھ صدر محمد علی ملک، نائب صدر نورالدین سلیم میمن، جنرل سیکرٹری آفتاب ابراہیم، محمد الیاس چشتی، میرا کرم بلوچ، سمندر گل گجر، نعیم بلوچ، امام بخش بلوچ، شاہجہان بلوچ، طارق محمود اور دیگر بھی موجود تھے۔ قاسم شاہ کا کہنا تھاکہ اگر کراچی کو صاف ستھرا اور خوبصورت رکھنا ہے تو سینیٹری ورکرز بھرتی کیے جائیں کیونکہ 30 سالوں سے کراچی میں سینیٹری ورکرز بھرتی نہیں کیے گئے۔ اس عرصے میں نہ ھی گٹر صاف کرنے والے کنڈی مین بھرتی کئے گئے اور نہ ھی پارک ڈپارٹمنٹ میں پودے لگانے والے پارکوں میں صفائی کرنے والے، روڈ بنانے ڈپارٹمنٹ میں بھی بھرتی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی حالت دگر گوں ہوتی گئی اور اب حالت یہ ہے کہ یہ شہر کچرے کا ڈھیر نظر آرہا ہے۔ ہماری اعلی حکام سے درخواست ہے کہ کے ایم سی کے مختلف ڈپارٹمنٹس میں نہ صرف میرٹ پر بھرتی کی جائے بلکہ سن کوٹہ بھی بحال ہو تاکہ گزشتہ کئی سالوں سے ریٹائرملازمین کے بچے جو نوکریوں کی تلاش میں ہیں انہیں نوکری پر رکھا جاسکے۔ ہماری وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، اعلی عدلیہ سے اپیل ھے خدارا کراچی پر رحم کیا جائے اور کراچی کو صاف کرنے کیلۓ سینیٹرری ورکروں کی بھرتی کیے جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here