لاڑکانہ ڈویژن نے سندھ اسپورٹس بورڈ پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ جیت لیا

0
1210

لاڑکانہ ڈویژن نے سندھ اسپورٹس بورڈ پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ جیت لیا۔
کھلاڑی امن کے سفیر اور ملک کا نام روشن کرنے والے ہوتے ہیں۔ شفقت حسین مکانی۔
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ڈویژنل اولمپک کمیٹی لاڑکانہ کے سیکریٹری جناب شفقت حسین مکانی نے کہا ہے کہ کھلاڑی امن کے سفیر اور دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے والے ہوتے ہیں۔ اور ان کو چاہیے، کہ اپنے کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیم اور نظم و ضبط کا بھی پابند ہونا چاہیے۔ تاکہ وہ ایک مثالی کھلاڑی بن سکیں، وہ سندھ باکسنگ ایسوی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے ڈریگون باکسنگ کلب میونسپل اسٹیڈیم لاڑکانہ میں ایک روزہ سندھ اسپورٹس بورڈ پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں تقسیم انعامات کے موقع پر کھلاڑیوں اور آفیشلز سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کے لاڑکانہ ڈویژن میں باکسنگ کھیل کے فروغ و ترقی کے لئے ہر ممکن مدد کی جائے گی، اورسیکریٹری محکمہ کھیل سندھ سید امتیاز علی شاہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے لاڑکانہ میں بھی اس طرح کے پروگرام رکھ کر ہمارے اور ہمارے باکسروں کی جو حوصلہ افزائی کی وہ قابل تحسین ہے۔ اس موقع پر پولیس ٹریننگ سینٹرل لاڑکانہ، کے ریزیڈینشل آفیسرجاوید احمد خان کھوڑو، ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن لاڑکانہ کے صدر اعجاز علی بلیدی، سیکریٹری عاشق علی شیخ و دیگر معززین موجود تھے، جبکہ ریفری ججز کے فرائض محمد رستم، عبدالمجید سومرو، شیر محمد، عقیل احمد آصف بلوچ، اور منور علی جبکہ چیف جیوری کے فرائض جناب محمد یونس پٹھان نے انجام دیئے۔اس سے قبل ایک روزہ ورق شاپ میں انٹر نیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے نئے قوانین اور ان کے اطلاق پر باکسروں، کھلاڑیوں اور والینٹروں کولیکچر دیئے گئے۔ ایک روزہ ٹورنامنٹ میں میرپور خاص، سکھر اور لاڑکانہ کی ٹیموں کے سینئر کلاس کے باکسروں نے حصہ لیا۔ اس سے قبل آرگنائزنگ کمیٹی جناب عاشق علی شیخ نے مہمان خصوصی اور ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں اور باکسروں کا شکریہ ادا کیا۔ اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی لاڑکانہ میں اس قسم کے پروگرام میں ہمارے ساتھ تعاون کریں گے۔ کل 20مقابلے ہوئے، فائینل مقابلوں کے نتائج یہ ہیں:لاڑکانہ ڈیوژن نے 5گولڈ لے کر پہلی، میرپور خاص ڈویژن نے 4گولڈ کے ساتھ دوسری اور سکھر ڈویژن نے ایک گولڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔49کلو گرا م میں بہاول لاڑکانہ نے طلحہ سیٹھی میرپور خاص کو 2-1سے۔ 52کلو گرام میں مہراب لاڑکانہ نے ماجد علی میرپور خاص کو 2-1سے۔ 56کلو گرام میں ذیشان میرپورخاص نے ارسلان لاڑکانہ کو 2-1سے۔ 60کلو گرام میں عامر علی لاڑکانہ نے تنویر سکھر کو3-0سے۔ 64کلو گرام میں نجات سکھر نے ذوالفقار لاڑکانہ کو 2-1سے۔69کلو گرام میں میرمرتضیٰ میرپور خاص نے عابد علی لاڑکانہ کو 3-0سے۔ 75کلو گرام میں سمیع اللہ میرپور خاص نے ارشد علی لاڑکانہ کو 2-1 سے۔81 کلو گرام میں نوید لاڑکانہ نے سجاد سکھر کو 2-1سے۔91کلو گرام میں قمبر علی میرپور خاص نے نارائن سکھر کو 3-0سے +91کلو گرام میں یاسر جمیل سکھر نے عقیل علی لاڑکانہ کو 2-1 سے ہرادیا۔ اس موقع پر شائقین باکسنگ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here