بزم تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل کے وفد نے سربراہ و گدی نشین خانقاہ تاجیہ امجدیہ قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی کی قیادت میں ایس ایس پی سینٹرل اعجاز الدین سے ملاقات کی

0
1568

بزم تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل کے وفد نے سربراہ و گدی نشین خانقاہ تاجیہ امجدیہ قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی کی قیادت میں ایس ایس پی سینٹرل اعجاز الدین سے ملاقات کی
کراچی :(اسٹاف رپورٹر) بزم تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل کے وفد نے سربراہ و گدی نشین خانقاہ تاجیہ امجدیہ قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی کی قیادت میں وفد نے ایس ایس پی سینٹرل اعجاز الدین صاحب کی خصوصی دعوت پر اُن کے آفس میں ملاقات کی۔ انہوں نے خصوصی طور پر اپنی گاڑی بھجواکر وفد کو اپنے آفس بلوایا۔ اور بزم اور قبلہ قاضی سید وجاہت علی شاہ تاجی کی کاوشوں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ایس ایس پی سینٹرل اعجاز الدین صاحب نے کہا کہ ہم سندھ پولیس کی جانب سے بزم تاجیہ امجدیہ کو تعریفی اسناد بھی پیش کریں گے کیونکہ بزم تاجیہ امجدیہ دین کی تبلیغ کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت کے بے انتہاء اور مفید کام انجام دے رہی ہے۔ جس کےلئے اُن کو خراج پیش کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ حوصلہ افزائی کرنے سے مزید بہتر کام کرنے کا حوصلہ ملتا ہے۔ اور بزم تاجیہ امجدیہ کی تمام محافل کی سیکوریٹی دینے کا بھی یقین دلاتے ہیں۔ جو بھی پروگرام ہوں گے انتظامی معاملات ہمارے سپرد ہوں گے۔ انشاء اللہ۔ سربراہ بزم تاجیہ امجدیہ قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی نے اعجاز الدین صاحب کا شکریہ ادا کیا۔ وفد میں خلیفہ ندیم خان تاجی، علامہ خالد قادری تاجی بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here