جامعہ کراچی نے ڈونرز نشستوں پر داخلوں کے لئے فارم 07 جنوری2021 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں

0
1303

جامعہ کراچی نے ڈونرز نشستوں پر داخلوں کے لئے فارم 07 جنوری2021 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ڈونرز نشستوں پر داخلوں کے لئے فارم 07 جنوری2021 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں۔
طلباوطالبات 3500 روپے کاآن لائن فیس واؤچرپرنٹ کرکے یوبی ایل بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرانے کے بعد آن لائن داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔ایسے شعبہ جات جہاں داخلہ ٹیسٹ کا اطلاق ہوتاہے،ان شعبہ جات کا انتخاب صرف وہ ہی طلبہ کرسکتے ہیں جو ان شعبہ جات کے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرچکے ہیں۔
ڈونرز نشستوں پر داخلوں کے لئے پے آرڈر بنام یونیورسٹی آف کراچی فارم کی فوٹو کاپی کے ساتھ 07 جنوری2021 ء تک صبح 10:00 تاشام4:00 بجے تک جامعہ کراچی کے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز واقع ایڈمنسٹریشن بلڈنگ تیسری منزل کمرہ نمبر54 میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ڈونرز نشستوں پرداخلوں سے متعلق پے آرڈز کی تفصیلات پراسپیکٹس کے صفحہ نمبر124 پر موجود ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here