جامعہ کراچی کے بیچلرز پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ کے نتائج 17 دسمبر کو جاری کئے جائیں گے

0
1260

جامعہ کراچی کے بیچلرز پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ کے نتائج 17 دسمبر کو جاری کئے جائیں گے
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق 13 دسمبر2020 ء کو بیچلرز پروگرام کے لئے ہونے والے داخلہ ٹیسٹ کے نتائج کے ا جراء میں کچھ تکنیکی وجوہات کی بناء پر تاخیر ہوئی، تاہم اب یہ نتائج 17 دسمبر2020 ء کو جاری کئے جائیں گے۔

،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
جامعہ کراچی نے بی ایس سی (پاس) سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے نتائج کا اعلان
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق بی ایس سی (پاس) سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے2019 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔ نتائج کے مطابق ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج کی بریرہ بنت محمد آصف سیٹ نمبر792430 نے1318 نمبرز کے ساتھ پہلی، ڈیفنس اتھارٹی کالج فارویمن کی تعبیربنت عتیق الرحمن سیٹ نمبر792531 نے1299 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فارویمن کی ماہ نوربنت رانا معین احمد سیٹ نمبر793039 نے1294 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
امتحانات میں 2744 طلبہ شریک ہوئے،276 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن،317 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ ایک طالبعلم کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیابی کا تناسب 21.72 فیصدرہا۔

،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
جامعہ کراچی نے بی کام ریگولر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق بی کام ریگولر سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بی کام ریگولر کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 31 دسمبر2020 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔بی کام سال اول،دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 6725 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 11850روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔ امتحانی فارم اور بینک واؤچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔طلبہ اپنے امتحانی فارم مطلوبہ دستاویزات اور فیس واؤچرکے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2014 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here