الصغیر ہاکی کلب کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد

0
1475

بارہ ستمبر کو منعقدہ میچ کے مہمان خصوصی قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئین اصلاح الدین صدیقی ہونگے
دونوں ٹیموں ، آرگنائزنگ کمیٹی اور ٹیکنیکل آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا
کراچی (اسپورٹس رپورٹر / طلعت محمود ) الصغیر ہاکی کلب کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر نمائشی میچ 12 ستمبر بروز ہفتہ اولمپئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ الصغیر ہاکی کلب گزشتہ 35 سالوں سے قومی کھیل کے فروغ کے لیے عملی کوششوں اورکاوشوں کی وجہ سے نہ صرف کراچی بلکہ پاکستان کے کے چند بہترین کلبوں میں شمار ہوتا ہے ، الصغیر ہاکی کلب نے 35 سال میں بے شمار قومی و بین الاقوامی کھلاڑی پیدا کئے ہیں۔ کلب کی انتظامیہ نے 35 سالہ تقریب کو شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت یادگار موقع پر کیک کاٹنے کیساتھ کلب پرانے اور نئے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں کے درمیان میچ کا انعقاد کیا جائیگا میچ الصغیر ویٹرنز کے زیر اہتمام اولمپئن اصلاح الدین اور ڈاکٹر محمد علی شاہ اکیڈمی میں کھیلا جائیگا ، اس ضمن میں الصغیر بلیوز اور الصغیر اورنج کی ٹیموں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ۔ الصغیر بلیوز میں عارف حنیف، ارشد، اعون علی، دانش، فراز، فہد، حماد احمد، حنیف شہزاد، عمران محمود، جنید اسلم، کامران رائیس، نعمان وہاج، راشد وہاج، سلمان خورشید، سمیع اللہ خان، صابر، سہیل انور، سید نعمان احمد، سمیر سلیم، وقاص حسن، واصف نُمیر، وسیم حیدر اور محمد زاہد شامل ہیں۔ عابد خلیل منیجر، سرفراز اور اقبال صابر کو کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔
الصغیر اورنج میں عدنان نجم، عامر صدیقی، اطہر احمد، اعظم اسحاق، عظمت پاشا ، اعجاز ہُرّانی، فیصل جاوید، مسرور جاوید ، حسن رضا، عرفان شیخ، خیام صدیقی، محمد علی خان، منصور شیخ، معین شیخ، منور عباس، مبشر مختار، مصطفی علی خان، نعیم حیدر ، راحیل احمد، صغیر حسین، سلمان چوہدری، سردار جیلانی، شعیب صدیقی، سہیل انور اور زاہد غفار شامل ہیں۔ حسن اکبر زیدی منجیر ، ذوالفقار حسین اور عبدالحکیم کوچز کے فرائض انجام دیں گے. تمام کھلاڑی شام کو ساڑھے پانچ بجے گرائونڈ میں عامر صدیقی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین عبدالوسیم ماجد ان کے نائب حاجی یونس صدیقی اور آرگنائزنگ سیکرٹری کے فرائض جاوید اقبال انجام دینگے، ممبران میں طارق خان، الّ حسن، آصف ظہیر اور عدنان معین شامل ہیں۔ میچ ڈائریکٹر مسرت حسین ان کے نائب نصرت حسین، امپائر منیجر چوہدری تنویر اور ان کے نائب راجہ انور کمال ہوں گے، ٹیکنیکل آفیشلز اسد ظہیر، محمد فیضان، مزمل حسین اور محمد ندیم جبکہ امپائرنگ کے فرائض اصغر علی، فرحان رضا، فہد خان اور کامران اطہر انجام دیںنگے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here