جمال الدین افغانی پارک کا افتتاح چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ احمد علی صدیقی اور میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو کے ہمراہ کیا

0
1883

 

ضلع شرقی میں ایک اور پارک کا افتتاح کر دیا گیا

ضلع شرقی بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے مرحلہ وار بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہیں، چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور

کراچی(اسٹاف رپورٹ) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ احمد علی صدیقی اور میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی وسیم مصطفی سومرو کے ہمراہ یوسی 18 میں جمال الدین افغانی پارک کا تزئین وآرائش کے بعد افتتاح کردیا۔افتتاح کے موقع پر ڈائریکٹر پارکس توقیر عباس دیگر افسران یوسی کے منتخب نمائندگان کے علاوہ علاقہ مکین بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق جمال الدین افغانی پارک یوسی 18 شہید ملت سے منسک ہے جس کی تعمیر علاقہ مکینوں کی دیرینہ خواہش پر عمل میں لائ گئ ہے پارک میں بچوں کے لئے جھولوں، موسمی پودے، جوگنگ ٹریک، بیڈمنٹن کورٹ، اسپیشل لائیٹس ودیگر سہولیات فراہم کی گئیں ہیں افتتاح کے موقع پر چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا کہ کراچی میں پارکوں میں اضافہ عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کیلئے انتہائ ضروری ہے یہ پارک رہائشی علاقے کے درمیان ہے جس سے اطراف کے مکینوں کو صحت مند ماحول فراہم ہوگامکینوں کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ اہم لوکیشن پر موجود اس پارک کی تعمیر کو ممکن بنایا جائے ضلع شرقی میں اجڑے اور تباہ حال پارک آباد ہو رہے ہیں جس میں سے کئ پارکوں کا افتتاح کیا جا چکا ہے جبکہ مزید پارک بھی تکمیل کے مراحل میں ہیں جن کا افتتاح جلد کر دیا جائیگا مذکورہ پارک علاقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے جو کہ اس پارک کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سر انجام دے گی مالی وسائل کی کمی کے باوجود ترقیاتی سفر کو جاری رکھا ہوا ہے اور الحمداللّہ یہ کہتے ہوئے کوئ عار محسوس نہیں ہورہی کہ ضلع شرقی کم وسائل کے باوجود بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے چیئرمین معید انور نے اس موقع پر علاقہ مکینوں سے بھی بات چیت کی اورکہا کہ یہ تمام اقدامات آپ لوگوں کیلئے ہی ہیں اب آپ لوگ اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ان تمام سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ انہیں اون کریں
ڈپٹی کمشنر ایسٹ احمد علی صدیقی نے بھی اس موقع پر پارک کی از سر نو تزین و آرائش کے اقدام کے پذیرائی کی اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات علاقائی سطح پر ناگزیر ہیں،بلدیہ شرقی اس سلسلے میں اپنا کام احسن طریقے سے کر رہاماحول دوست اقدامات وقت کی ضرورت ہیں ہرے بھرے پارک اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو نے اس موقع پر کہا کہ چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی خصوصی دلچسپی کے پیش نظر ضلع شرقی میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں ایک کے بعد ایک پارک کا افتتاح کیا جا رہا ہے تاکہ ضلع شرقی کے مکینوں کو مثبت اور صحت مندانہ تفریحی سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جاسکے علاقہ مکینوں نے پارک کی تعمیر پر چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور ودیگر کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کروائ کہ وہ پارک کی دیکھ بھال کا ازخود بھی انتظام کریں گے.۔۔۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here