جامعہ کراچی: ایوننگ پروگرام کے چار طلبہ کے داخلے جعلی مارکس شیٹ جمع کرانے کی بناء پر منسوخ

0
828

جامعہ کراچی: ایوننگ پروگرام کے چار طلبہ کے داخلے جعلی مارکس شیٹ جمع کرانے کی بناء پر منسوخ
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق شعبہ امتحانات جامعہ کراچی سے تصدیق کرانے پرایوننگ پروگرام کے چار طلبہ کے داخلے برائے سال 2021 منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کی فلک صدیقی بنت محمد فضل صدیقی فارم نمبر368147،محمد اُسامہ نعیمی ولد محمد نسیم خان فارم نمبر367910،شہباز شکیل خان ولد شکیل اختر خان فارم نمبر363138 اور شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز کی سیدہ حاجرہ بصیر بنت سید عبدالبصیر فارم نمبر367148 کی مارکس شیٹ جعلی ثابت ہوئی جس کی بناء پر ان کے داخلے فوری طورپر منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here