جامعہ اردو کے قائم مقام شیخ الجامعہ کا چارج سابق رئیس کلیہ سائنس اورشعبہ زولوجی کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے سنبھال لیا

0
1383

وفاقی جامعہ اردو کی سینیٹ کے43ویں اجلاس کے فیصلے کے مطابق جامعہ اردو کے قائم مقام شیخ الجامعہ کا چارج سابق رئیس کلیہ سائنس اورشعبہ زولوجی کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے (بروزجمعرات17ستمبر(2020کو سنبھال لیا ہے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے ڈاکٹر محمد صارم کو رجسٹرار،دانش احسان کو ٹریثراراور شرجیل نویدکو سیکریٹری وائس چانسلرجامعہ اردو تعینات کردیا ہے۔چارج سنبھالنے کے بعد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے کہا کہ طلباء جامعہ کا اثاثہ ہیں اس لئے ان کی کوشش ہوگی کہ سب سے پہلے جامعہ میں تعلیم کا معیار بہتر بنائیں جس کے لئے موثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔امید ہے کہ جامعہ کی ترقی کے لئے تدریسی و غیر تدریسی ملازمین انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں گے۔اس موقع پررئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد نے کہا کہ جامعہ کی پہلی خاتون وائس چانسلر کا اعزاز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کے حصے میں آیا جس پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق جامعہ تعلیم و تحقیق اور تعمیروترقی میں اہم کردار ادا کرینگی اور ہم سب ان کے شانہ بشانہ اس کام میں حصہ لیں گے۔پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کے چارج سنبھالنے کے موقع پر ڈاکٹر محمد صارم،پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد،پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی،ڈاکٹر منزہ دانش،پروفیسر محمد صدیق،پروفیسر سیما نازصدیقی،ڈاکٹرسید اخلاق حسین،سیدگوہر علی،ڈاکٹر فرحان شفیق،ڈاکٹر صائمہ فراز،امیر احمد فاروقی،خرم مشتاق،دانش احسان، شرجیل نوید، حسیب زاہد، دانش علی،عدیل صابر،اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here