بی ایس سی (پاس) سال اول،دوئم اور باہم سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے امتحانی فارم 19 فروری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں

0
1144

بی ایس سی (پاس) سال اول،دوئم اور باہم سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے امتحانی فارم 19 فروری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں
ایم ایڈ (مارننگ وایوننگ) کے امتحانی فارم12 فروری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق بی ایس سی (پاس) سال اول،دوئم اور باہم سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے امتحانی فارم 19 فروری 2021 ء تک جبکہ ایم ایڈ(مارننگ وایوننگ) کے امتحانی فارم12 فروری2021 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بی ایس سی سال اول ودوئم کے امتحانی فارم 6725 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی ایس سی سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم 11850 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔علاوہ ازیں ایم ایڈ (مارننگ وایوننگ) کے امتحانی فارم 10600 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
طلبہ اپنی امتحانی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان،ایم سی بی،بینک الفلاح اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔امتحانی فارم اور بینک واؤچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ بی ایس سی کے ایسے طلبہ جو 2014 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے،جبکہ ایم ایڈ (مارننگ وایوننگ) کے ایسے طلبہ جو 2014 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000 روپے اضافی چارجز جمع کرانے ہوں گے۔طلبہ اپنے امتحانی فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس واؤچرکے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here