چیئر مین بلدیہ کورنگی کا طوفانی بارش کے بعد شاہ فیصل،ملیر ماڈل،کورنگی اور لانڈھی کا دورہ

0
1213

مام بارگاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے روٹس سے برساتی پانی کی بروقت نکاسی یقینی بنا ئی جائے۔سید نیئر رضا کا متعلقہ محکموں کو ہدایت
دورے کے دوران مختلف زونز میں جلوسوں کے روٹس اپنی نگرانی میں نکاسی آب کو یقینی بنا یا،مزید متوقع برسات کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) طوفانی بارش کے بعد بلدیہ کورنگی ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کے لئے متحرک،چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کا میونسپل کمشنر مسرور میمن کے ہمراہ طوفانی برسات کے بعد ضلع کورنگی کے شاہ فیصل،ملیر ماڈل،کورنگی اور لانڈھی کا تفصیلی دورہ،امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے روٹس سے برساتی پانی کی نکاسی کو اپنی نگرانی میں یقینی بنا یا اس موقع پر بلدیہ کورنگی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے متعلقہ ذمہ دران بھی موجود تھے،چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے علاقائی ذمہ دران کو ہدایت کی کہ مساجد و اما م بارگاہوں کے آمد ورفت کے راستوں اور عشرہ محرم الحرام کے دوران برآمد ہونے والے جلوس عزداران کے روٹس کو مکمل کلیئر کیا جائے برساتی پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ بارش کے بعد صحت مند ماحول کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا فوری تدارک یقینی بنا یا جائے اس موقع پر انہوں نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو مزید متوقع برسات کے پیش نظر الرٹ رہنے اور تمام دستیاب مشنری اور علاقائی مسائل کے فوری تدارک کے لئے عملے کو آن روڈ رہنے کی ہدایت کی بعد ازاں چیئر مین بلدیہ کورنگی نے میونسپل کمشنر کے ہمراہ ضلع حدود میں قائم برساتی نالوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ برساتی پانی سے نالوں میں جمع ہونے والے کچرے سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کا فوری خاتمہ کیا جائے اور نشیبی علاقوں کی مکمل نگرانی کی جائے اور نکاسی آب کے فوری انتظامات مکمل رکھے جائیں۔
پبلک ریلیشن آفیسر:ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here