پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ڈاکٹر فاروق ستار

0
1291

آزادی پاکستان کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
اگر ہمیں پاکستان کو خوشحال بنانا ہے تو ہمیں اپنی تمام تر توجہ لوگوں کی فلاح و بہبود کی جانب مبذول کرنا چاہیے۔
قائد اعظم کے افکار کی روشنی میں آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کی باگ دوڑ نوجوان نسل سنبھالے۔
کشمیر کے مظلوموں سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔
کراچی(نمائندہ خصوصی) سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے جشن آزادی کا خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور آزادی پاکستان کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ہمیں بانیان پاکستان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا ہوگا۔قائد اعظم کے افکار کی روشنی میں آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کی باگ دوڑ نوجوان نسل سنبھالے۔ اگر ہمیں پاکستان کی اس عظیم الشان ریاست کو خوشحال بنانا ہے تو ہمیں اپنی تمام تر توجہ لوگوں کی فلاح و بہبود کی جانب مبذول کرنا چاہیے اور نوجوانوں کو ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کیلئے مواقع فراہم کرنا چاہئیں۔جشن آزادی کی خوشیوں میں کشمریوں کی جلد آزادی کی دعا کرتے ہوئے کشمریوں سے یکجہتی کا اظہار کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here