پی ایس ایف جامعہ کراچی کا ٹیچر گردی کے خلاف آج دوسرے دن وی سی آفس کے سامنے احتجاج دھرنا

0
572

پی ایس ایف جامعہ کراچی کا ٹیچر گردی کے خلاف آج دوسرے دن وی سی آفس کے سامنے احتجاج دھرنا
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایف جامعہ کراچی کا ٹیچر گردی کے خلاف آج دوسرے دن وی سی آفس کے سامنے احتجاج دھرنا ۔ پچھلے دو ہفتوں سے کلاسز کے بائیکاٹ سے طلبہ ذہنی اذیت کا شکار ہو چکے ہیں۔
۔ پی ایس ایف سندھ گورنمنٹ اور وزیر جامعات اسماعیل راہو سے ڈیمانڈ کرتی کہ ان کرپٹ مافیا ٹولے کو لگام دے اور طلبہ کیساتھ ہونے والی ذیادتی کا حساب لے ۔
۔ پی ایس ایف جامعہ کراچی
وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی صاحب سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان بلیک میلر اساتذہ کے دو دو مہینے کی تنخواہ روک دے اور ان سے جواب طلب کرے کہ یہ آخر ہر سال نئے ایڈمیشنز کے فوری بعد طلبہ کو بلیک میل کرکے اپنے ناجائز مطالبات کیوں منواتے ۔
۔ سندھ ہائی کورٹ کے واضع احکامات کے باوجود یہ اساتذہ ہر سال جامعہ کراچی کی انتظامیہ کو اپنے مفاد کے لئے بلیک میل کرتے اور تعلیم دشمن پالیسیز وضع کرتے
۔ پی ایس ایف اس وقت تک طلبہ کے لئے جہدو جہد جاری رکھے گی جب تک مسائل حل نہیں ہوتے ۔ اور طلبہ کی کلاسسز شروع نہیں ہوتے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here