محمد علی جناح ہاؤس کی دونوں ٹیموں نے اپنے میچز جیت لئے.

0
1342
مہمان خصوصی ڈاکٹر طلعت الطاف کے ساتھ علامہ اقبال ہاؤس کی ٹیم کا گروپ گلفراز احمد خان, مبشر مختار, اقبال قریشی, سالار خان, انوار احمد اور جاوید اقبال بیگ بھی موجود ہیں.

محمد علی جناح ہاؤس کی دونوں ٹیموں نے اپنے میچز جیت لئے.
سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پہلے سرسید یونیورسٹی انٹر ہاؤسز کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں روز ناظم آباد جیم خانہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں محمد علی جناح ہاؤس بی نے پہلے کھیلتے ہوئے 178 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا جس میں حارث کی 38 اور اختر کی 29 رنز کی اننگز نمایاں تھیں. ہدف کے تعاقب میں علامہ اقبال ہاؤس بی کی ٹیم 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 143 رنز بنا سکی.
اس میچ کے مہمان خصوصی ڈین بیسک سائنسز سر سید یونیورسٹی ڈاکٹر عقیل الرحمن تھے.
دوسرے میچ میں جناح ہاؤس اے نے اقبال ہاؤس اے کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا. اقبال ہاؤس اے کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے ہوئے 104 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا جسے جناح ہاؤس اے نے 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا. میچ کی خاص بات جناح ہاؤس اے کے کپتان دانیال آصف کی برق رفتار نصف سنچری تھی, دانیال آصف نے تین وکٹیں بھی حاصل کیں. اس میچ کے مہمان خصوصی ڈین آف انجینئرنگ سرسید یونیورسٹی جناب طلعت الطاف تھے. دیگر معزز مہمانوں میں چیئرمین کراچی ہاکی ایسوسی ایشن گل فراز احمد خان, سید محمد فہیم, اقبال قریشی, سالار خان اور انوار احمد شامل ہیں.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here