سندھ ہائیکورٹ نے سندھ بھر میں صحافیوں اور دیگر پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے خلاف درخواست پر سینئرصحافی عمیرعلی انجم سے 6 مئی کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

0
1210

سندھ ہائیکورٹ نے سندھ بھر میں صحافیوں اور دیگر پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے خلاف درخواست پر سینئرصحافی عمیرعلی انجم سے 6 مئی کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی
کراچی(محبوب چشتی)سندھ ہائیکورٹ میں سندھ بھر میں صحافیوں اور دیگر پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت درخواستگزار عمیر علی انجم نے موقف اختیار کیا کے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی سے صحافی طبقہ بے حد متاثر ہورہا ہے تاریخ میں پہلی بار حکومت نے پولیس اور صحافیوں پر بھی پابندی عائد کردی ہےموٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، عدالت میں محکمہ داخلہ سندھ اور پولیس کی جانب سے جواب جمع کرادیا، محکمہ داخلہ نے جواب میں بتایا کے لاک ڈاؤن کے شروع میں پولیس، صحافیوں اور خواتین کو ڈبل سواری پر پابندی سے استثنیٰ دیا تھا مگر ڈبل سواری پر پابندی پر استثنیٰ کا غلط استعمال کیا گیا اس لیے ڈبل سواری پر مکمل پابندی کا دوبارہ نوٹیفکیشن جاری کرکے سب پر پابندی عائد کی گئی ہے، جس پر عدالت نے درخواستگزارسینئرصحافی عمیرعلی انجم سے استفسار کیا کے آپ محکمہ داخلہ کا تحریری جواب پڑھیں اور آئندہ سماعت پر جواب الجواب جمع کروائے ہم اگلی سماعت پر کیس سن کر فیصلہ کردیں گے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here