استاد اسلم روڈا ھاکی اکیڈمی گوجرہ اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر انتظام یکم ستمبر سے 15 ستمبر 20ء تک ھاکی کوچنگ کیمپ لگایا جائے گا

0
1841

گوجرہ : (سپورٹس ون/شفقت ملک) استاد اسلم روڈا ھاکی اکیڈمی گوجرہ اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر انتظام یکم ستمبر سے 15 ستمبر 20ء تک ھاکی کوچنگ کیمپ لگایا جائے گا ۔ گوجرہ انٹرنیشنل ھاکی سٹیڈیم گوجرہ میں اس ھاکی ٹریننگ کیمپ میں انڈر 10 سے انڈر 18 تک کے کھلاڑیوں کے علاوہ وومن ھاکی کھلاڑیوں کو بھی خاتون انٹرنیشنل ھاکی کوچ کی نگرانی میں ھاکی کی جدید ٹریننگ کروائی جائے گی ۔
ھاکی ٹرینینگ کیمپ کے اوقات روزانہ صبح پانچ بجے سے آٹھ بجے تک اور شام چار بجے سے شام سات بجے تک ھوں گی۔ استاد اسلم روڈا ھاکی اکیڈمی کے کوچ خاور جاوید انٹرنیشنل نے سپورٹس ون سے خصوصی طور پر بات کرتے ھوئے کہا کہ اس کیمپ کے انعقاد میں ہمیں پنجاب سپورٹس بورڈ کی بہت معاونت حاصل ھے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو ریفریشمنٹ کے علاوہ مستحق کھلاڑیوں کو ھم فری ھاکیاں اور گیند بھی دیں گے ۔ اس کیمپ کے دوران گول کیپرز کے لئے بھی خصوصی ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ھے ۔ کیمپ کے اختتام پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو خصوصی تحائف بھی دئے جائیں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here