ضلع شرقی میں اب ائیر باؤزر سے بھی جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جا ئیگا

0
1375

کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے اپنے طور پر اور نجی تعاون سے ہر ممکن کردار ادا کر رہے ہیں، چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور
کراچی(نمائندہ خصوصی) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ کوروناسے نمٹنے کیلئے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے خدمات سر انجام دے رہے ہیں مرحلہ وار یوسیز کو ڈس انفیکٹ کیا جا چکا ہے اور اب بھی یہ سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے بلدیہ شرقی نے فیومیگیشن مہم کو مزید وسیع کردیا ہے جس کے تحت بلا تعطل ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جارہا ہے, ان خیالات کا اظہار انہوں نےنجی انجینئرنگ سروسز کے اشتراک سے ائیر باؤزر کی فراہمی کے دوران کیا, نجی انجنئیرنگ سروس کی جانب سے ائیر اسپرے کیلئے ائیر باؤزر فراہم کیا گیا ہے جس سے جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کو مزید وسعت دی جا سکے گی اس موقع پر چیئرمین معید انور,وائس چئیرمین عبدالرؤف خان اور میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی وسیم مصطفی سومرو کی زیر نگرانی ائیر باؤزر کی مدد سے یونیورسٹی روڈ پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کیا گیا , چئیرمین معید انور نے اس موقع پر مزیدبات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سمیت دیگر مضر صحت جراثیموں سے نمٹنے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا, خوش آئند بات یہ ہے کہ ہمارے ساتھ لوگوں کا تعاون ہے جس کی بدولت ہم اپنی ذمہ داریوں کو اچھے طریقے سے ادا کر پا رہے ہیں , ہماری کوشش ہے کہ اشتراک عمل سے کورونا وائرس سے نمٹا جائے جبکہ لاک ڈاؤن کے دوران مستحقین تک راشن کی فراہمی کے حوالے سے بھی مخیر حضرات کا تعاون انتہائ قابل تعریف ہے انہوں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ لاک ڈاون کے دوران گھروں میں قیام کرنے کو ترجیح دیں اور اگر گھر سے نکلنا پڑے تو سماجی دوری کو قائم رکھیں تاکہ جلد از جلد اس وباء پر قابو پایا جاسکے,بلدیہ شرقی اس سلسلے میں اول روز سے متحرک کردار ادا کر رہی ہے اور جب تک یہ وائرس دور نہیں ہو جاتا اسوقت تک اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اس موقع پر بلدیہ شرقی کے متعلقہ افسران کے علاوہ شیخ انجینئرنگ سروسز کے نمائندگان بھی موجود تھے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here