سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کا سرجانی ٹاؤن کا دورہ پانچ بچوں کے پانی میں ڈوب جانے پر لواحقین اور علاقہ مکینوں سے اظہار افسوس و تعزیت اور دو بچوں کی گمشدگی پر اظہار تشویش۔

0
1623

تالاب نما گڑھے میں اتنا پانی کیسے جمع ہے جو کہ انسانی زندگی خاص طور پر بچوں کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار
کچھ محکموں اور اداروں کی غفلت کے باعث ایسے حادثات بھی رونما ہو رہے ہیں جو معاشرتی بے حسی کا ثبوت ہیں ڈاکٹر فاروق ستار
وزیر اعلی سندھ اور وزیر بلدیات سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس حادثے کا فوری نوٹس لیا جائے اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔ڈاکٹر فاروق ستار مرحومین کے غریب اہل خانہ کی مالی امداد کی بھی اپیل کرتا ہوں۔  ۔ڈاکٹرفاروق ستار
سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے او آر سی ممبران جمال احمد اور رانا شریف کے ہمراہ سرجانی ٹاؤن کا دورہ کیا جہاں گڑھے کے پانی میں پانچ بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے اور دو بچے ابھی تک لاپتہ ہیں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ گڑھا تالاب جیسا دکھائی دیتا ہے اور یہ حادثہ کس کی غفلت سے پیش آیا ہے؟ اتنا پانی کیسے جمع ہے جو کہ انسانی زندگی خاص طور پر بچوں کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے جو نادان بچے آج زندگی سے گئے وہ کم عمر تھے۔ماہ رمضان میں جہاں کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہری پریشان ہیں اور تکلیف میں وقت گزار رہے ہیں وہیں دوسری جانب کچھ محکموں اور اداروں کی غفلت کے باعث ایسے حادثات بھی رونما ہو رہے ہیں جو معاشرتی بے حسی کا ثبوت ہیں اور غریب اس میں پس رہے ہیں میں وزیر اعلی’ سندھ اور وزیر بلدیات سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس حادثے کا فوری نوٹس لیا جائے اور شفاف تحقیقات کروائی جائیں تاکہ حادثے کا اصل ذمہ دار سامنے آسکے اور مزید انسانوں کی زندگی کو خطرے سے بچایا جا سکے میری یہ بھی اپیل ہے کہ مرحومین کے غریب خاندانوں کی مالی مدد بھی کی جائے اور گمشدہ بچوں کو تلاش کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here