جامعہ کراچی: انجمن اساتذہ سالانہ انتخابات 2020-21 ء کے نتائج کا اعلان

0
1168

جامعہ کراچی: انجمن اساتذہ سالانہ انتخابات 2020-21 ء کے نتائج کا اعلان
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) وائس چانسلر ڈاکٹرخالد محمود عراقی اور سابق صدر انجمن اساتذہ ڈاکٹر انیلا امبر ملک کی نومنتخب صدر اور دیگر منتخب عہدیداران کو مبارکباد
انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے سالانہ انتخابات 2020-21 ء کے نتائج کے تحت ٹیچرز الائنس فارگڈگورننس کے پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر 325 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کی ڈاکٹرصالحہ رحمن نے 283 ووٹ حاصل کئے۔
نائب صدر کے لئے کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے پروفیسرڈاکٹرمحمد حارث شعیب 317 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کے ڈاکٹر محمد زبیر نے296 ووٹ حاصل کئے۔ سیکریٹری کے لئے ٹیچرز الائنس فارگڈگورننس کے ڈاکٹر محسن علی 350 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں ڈاکٹر محمد معیز خان نے 262 ووٹ حاصل کئے۔
ٹریژار(خازن)کے لئے ٹیچرز الائنس فارگڈگورننس کے عتیق رزاق 324 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں ڈاکٹر ایس ایم خالد جمال نے277 ووٹ حاصل کئے۔
جوائنٹ سیکریٹری کی دونوں نشستوں پر ٹیچرز الائنس فارگڈگورننس کے ڈاکٹر محمد علی سب سے زیادہ 399 ووٹ اورڈاکٹر اسد خان تنولی 319 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ جوائنٹ سیکریٹری کی نشست کے لئے کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کی ثناء خان نے 212 اور ڈاکٹر عظمیٰ عاشق نے 248 ووٹ حاصل کئے۔
دریں اثناء شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی اور سابق صدر انجمن اساتذہ ڈاکٹر انیلا امبر ملک نے نومنتخب صدر اور دیگر منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here