جامعہ کراچی: وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کا فارسی زبان و ادب کے مایہ ناز محقق، اقبالیات کے ماہر، کئی علمی کتب اوردرجنوں تحقیقی مقالہ جات کے مصنف ڈاکٹر ساجد اللہ تفہیمی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

0
1543

کراچی:(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے شعبہ فارسی جامعہ کراچی کے سابق صدر ڈاکٹر ساجد اللہ تفہیمی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم فارسی زبان و ادب کے مایہ ناز محقق، اقبالیات کے ماہر، کئی علمی کتب اور درجنوں تحقیقی مقالہ جات کے مصنف تھے۔
ڈاکٹر ساجد تحقیق و تدریس کے ذریعے شعبہ فارسی کے طلبا و اساتذہ کی رہنمائی میں ہمہ وقت مصرف رہتے تھے۔ ان کا انتقال علمی حلقوں اوربالخصوص زبان و ادبیات فارسی کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطاکرے۔
دریں اثناء شعبہ فارسی کے اساتذہ نے بھی ڈاکٹر ساجد اللہ تفہیمی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک شریف النفس انسان اور بہترین استاد تھے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفر ت اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔
مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب جامع مسجد ابرہیم جامعہ کراچی میں ادا کی گئی،بعدازاں انہیں جامعہ کراچی کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here