کے ڈی اے ا یمپلائز یونین کا ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے اور وزیر بلدیات سندھ سے ریونیوکمانے والے کے ڈی اے ڈپارٹمنٹ کو محدود پیمانے پر کھولنے کا مطالبہ

0
1301

کے ڈی اے ا یمپلائز یونین کا ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے اور وزیر بلدیات سندھ سے ریونیوکمانے والے کے ڈی اے ڈپارٹمنٹ کو محدود پیمانے پر کھولنے کا مطالبہ
کراچی (نمائندہ خصوصی)کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے سرپرست اعلیٰ نوید انور صدیقی ایمپلائز یونین کے صدر ندیم کھوکھر، جنرل سیکرٹری دلاور خان اور ترجمان محمد عبدالمعرؤف نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ لاک ڈاؤن کوروناوائرس کی وجہ سے کے ڈی اے کے ریونیو دینےوالے کرنے والے محکموں کی ریکوری بالکل بند ہوچکی ہے جس کی وجہ سے کے ڈی اے میں مالی بحران و ریونیو کا شاٹ فال پیداہو سکتا ہے لہذا ایمپلائز یونین ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن اور وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ ریونیوکمانے والے ڈپارٹمنٹ کو کوروناوائرس کی تمام تر احتیاط کے ساتھ محدود پیمانے پر کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ کے ڈی اے کے مالی بحران میں کسی حدتک کمی آسکے ریونیوکمانے والے ڈپارٹمنٹ میں سرفہرست ڈپارٹمنٹ میں لینڈ ڈپارٹمنٹ،ریکوری ڈپارٹمنٹ مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ،اور دیگر وہ ڈپارٹمنٹ جہاں سے کے ڈی اے کو ریونیو ملتا ہے ان ڈپارٹمنٹ کے اسٹاف کو محدود تعداد میں تمام تر حفاظتی اقدامات و احتیاطی تدابیر کے ساتھ ان ڈپارٹمنٹ کو کھولنے کے اقدامات کی اجازت دی جائے کے ڈی اے ایمپلائز یونین یہ اْمید کرتی ہے کہ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ڈاکٹر سید سیف الرحمن اور وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ ان ڈپارٹمنٹ کو محدود پیمانے پر جلد از جلد کھولنےکے احکامات دیں گے تاکہ کے ڈی اے کے مالی بحران پر کسی حد تک قابو پا پا جاسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here