کراچی اوپن بیڈ منٹن چمپیئن شپ میں معاذ علی نے اپنے نام کرلی۔

0
1708

کراچی اوپن بیڈ منٹن چمپیئن شپ میں معاذ علی نے اپنے نام کرلی۔
*سر سید یونیورسٹی آ ف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ہو نہار طلب علم معاذ علی کراچی اوپن بیڈ منٹن چمپیئن شپ اپنے نام کر لی۔*
*مینز سنگلز کے فائنل میں فراز خورشید کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔*
(کراچی 13 جنوری 2020 ء ) ۔۔ کراچی بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی کلب میں منعقد ہ کراچی اوپن بیڈ منٹن چمپیئن شپ کے مینز سنگلز کا فائنل سید معاذ علی اور فراز خورشید کے مابین کھیلا گیا جس میں معاذ علی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 1-2 سے کامیابی اپنے نام سمیٹی گیم اسکور یہ 8-21،21-2اور ،14- 21 رہا ۔ سید معاذ علی سر سید یونیورسٹی 2016 بیچ کمپیوٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے طالب علم ہیں ۔
سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر جاوید انوار ، یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ولی الدین ، رجسٹرار سید سرفراز علی، کنوینئر وقاص جاوید بخاری، اکٹینگ کنوینئرقاضی نصر عباس اور اسپورٹس ڈائریکٹر مبشر مختار نے معاذ علی کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here