کے ڈی اے کے ملازمین کو بھی کرونا وائرس سے بچایا جائے۔ایمپلائز یونین

0
1182

کے ڈی اے کے ملازمین کو بھی کرونا وائرس سے بچایا جائے۔ایمپلائز یونین

کراچی(نمائندہ خصوصی)کے ڈی اے ایمپلائز یونین کا ایک ہنگامی اجلاس یونین آفس میں منعقد کیا گیا۔اس موقع پر سرپرست اعلی نوید انور صدیقی و ترجمان محمد عبد المعروف نے کہا چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے مراد علی شاہ وزیر اعلی کی منظوری سے سرکاری دفتر کی بندش کا لیٹر جاری کیا ہے ایمپلائز یونین کے ذمہ داران نے کہا کے ڈی اے ملازمین کو بھی کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ادارہ ترقیات کو بھی بند کرا دیا جائے کیوں کہ سوک سینٹر میں مختلف سرکاری اداروں کے دفتر قائم ہیں ایک اندازے کے مطابق سوک سنٹر میں آٹھ سے دس ہزار ملازمین مختلف اداروں کے کام کرتے ہیں ہمارا ادارہ لازمی سروسز میں نہیں آتاکیونکہ ہم نہ تو شہر میں صفائی کے ذمہ دار ہیں اور نہ واٹر سپلائی اور فائربریگیڈ کی فراہمی کے اور ملازمین میں بہت بے چینی پائی جاتی ہے اگر کرونا وائرس کا حادثہ پیش آیا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا کے ڈی اے ایمپلائز یونین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ تمام لفٹوں کو آٹو پر کیا جائے اور لفٹ کے بٹن کو سرجیكل ٹیپ لگا کر ڈھانپ دیاجائے۔
ایمپلائز یونین چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی شاہ اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ڈائریکٹرجنرل سیف الرحمن پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ادارہ ترقیات کراچی کو بھی ملازمین کے تحفظ کے لئے بند کیا جائے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here