لائینز ایریا پروجیکٹ کے ملازمین کا کے ڈی اے ایمپلائز یونین سے اظہار تشکر

0
1636

لائینز ایریا پروجیکٹ کے ملازمین کا کے ڈی اے ایمپلائز یونین سے اظہار تشکر

کراچی (نمائندہ خصوصی )لائینزایریا پروجیکٹ کے ملازمین نے کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے سرپرست اعلی نوید انور صدیقی اور ان کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا کہ ان نامناسب حالات کورونا وائرس میں جب کہ لوگ اپنے گھروں میں ہیں لیکن ایمپلائز یونین کے سرپرست اعلیٰ نوید انور صدیقی اوران کی ٹیم آج بھی سوک سنیٹر میں فنانس اینڈ اکائونٹس ڈپارٹمنٹ کے اسٹاف کے ساتھ لائینز ایریا پروجیکٹ کے ملازمین کی تنخواہوں کا کام مکمل کروارہے ہیں لا ئنز ایریا پروجیکٹ کے ملازمین ایک با ر پھر آپ کے تہہ دل سے شکر گذار ہیں کہ اس مشکل وقت میں ملازمین کی داد رسی کرنے پر ایمپلائز یونین کے سرپرست اعلی نوید انور صدیقی، لیبرڈویژن ایم کیو ایم پاکستان پی ڈی پروجیکٹ ڈائریکٹر لائنز ایریا مبین صدیقی اور کے ڈی اے فنانس اینڈ اکائونٹس ڈپارٹمنٹ کے اسٹاف کے شکر گذارہیں کہ جن کی محنت اور کاوشوں کی بدولت لائینز ایریا پروجیکٹ کے ملازمین کی تنخواہیں کی ادائیگی ممکن ہوسکی ۔۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here