قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور انور علی شجرکاری مہم کا افتتاح کرنے نیا ناظم آباد پہنچ گئے، آم کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔

0
1247

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور انور علی شجرکاری مہم کا افتتاح کرنے نیا ناظم آباد پہنچ گئے، آم کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر)اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر نیا ناظم آباد صمد حبیب، صدر نیا ناظم آباد جمخانہ سید محمد طلحہ، صدر نیشنل فورم آف انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ نعیم قریشی، منیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ نیا ناظم آباد احمر رضوی اور دیگر بھی موجود تھے۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ نہا ناظم آباد ایک مثالی ہاؤسنگ سوسائٹی ہے جہاں صحت تعلیم اور کھیلوں کی سہولیات کا بہترین انداز میں موجود ہیں اور یہاں ماحولیات کے اعتبار سے بہت خوبصورت انداز میں شجرکاری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ خود بھی یہاں مقیم ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے ملتوی ہونے کا افسوس ہے۔ کورونا کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجبوری میں پی ایس ایل ملتوی کیا۔ کوئٹہ کی ٹیم پہلی چار شکت کے بعد فاتحانہ پیش قدمی کا آغاز کیا، سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ محمد رضوان سے کوئی مسئلہ نہیں۔ کچھ لوگ بلاوجہ میرے اور رضوان کے درمیان جھگڑے کی فضاء پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ رضوان نے تینوں فارمیٹس کے بعد پی ایس ایل میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، رضوان با صلاحیت کھلاڑی ہے، سرفراز احمد نے مزید کہا کہ جب بھی پی ایس ایل ٹورنامنٹ دوبارہ شروع ہوا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ ایک سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ شہنشاہ ٹی ٹونٹی کرس گیل کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شمولیت خوش آئند تھی، سرفراز احمد نے اس سے پہلے نیا ناظم آباد میں الحبیب میڈیکل سینٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا انہوں نے پرستاروں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here