حیدرآباد والی بال ایسوسی ایشن

0
1618
پاکستان گرین اور وہائٹس کے مابین والی بال میچ میں شرکت کے لیئے سندھ کے آفیشلز و کھلاڑی ڈہرکی روانگی کے وقت پرویز احمد شیخ, فرقان حسین, مظہرالدین میمن, عبدالرحیم راجپوت, شہبازباجوہ, راشد احمد اور آفتاب احمد کا گروپ فوٹو

پاکستان گرین اور وہائٹس کے مابین والی بال میچ میں شرکت کے لیئے سندھ کے آفیشلز و کھلاڑی ڈہرکی روانہ
تمام کھلاڑیوں و آفیشلز کے لیئے نیک تمنائوں کا اظہار.فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب کی فروغ والی بال اقدامات قابل قابل تعریف ہیں. عائشہ ارم

پاکستان گرین اور وہائٹس کے مابین والی بال میچ میں شرکت کے لیئے سندھ کے آفیشلز و کھلاڑی ڈہرکی روانہ ہوگئے.اینگرو فرٹلائیزر میں ہورہے مذکورہ نمائشی میچ کے لیئے سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے نامزد آفیشلز و کووآرڈینیٹرز میں فرقان حسین, مظہرالدین میمن, پرویز احمد شیخ, سبط رضا, پرویز احمد خان, محمد شہباز باجوہ, عبدالرحیم راجپوت, جمال الدین, راشد احمد خان, آفتاب احمد اور دیگر آفیشلز و پاکستان ٹیموں میں شامل سندھ کے مختلف ڈویژنز کے کھلاڑی اظہرالدین میمن, عمار, احمد علی, راحیل, طیب اور عمران شامل ہیں.دریں اثناء حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کی جوائنٹ سیکریٹری اور گورنمینٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری سے فیڈریشن انٹرنیشنل والی بال FIVB کے ٹیچرز ٹریننگ کورس 2004 کی ٹاپ پوزیشن ہولڈر فیمیل ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن عائشہ ارم نے پاکستان والی بال فیڈریشن اور سندھ والی بال ایسوسی ایشن سمیت تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے.انہوں خاص طور پر فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب, سیکریٹری انجینیئر شاہ نعیم ظفر, سندھ کے سیکریٹری شاہد مسعود اور پوری کابینہ کی جانب سے فروغ والی بال کے لیئے کیئے جارہے اقدامات کی تعریف کی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here