سندھ پولیس کے کرائم سین یونٹ کے لیے ڈی این اے لیب میں تربیتی سیشن

0
1614
A group photo of crime scene investigators along with ICCBS Director Prof. Dr. M. Iqbal Choudhary, and their instructors.

ICCBS Director Prof. Dr. M. Iqbal Choudhary speaks at the training session held at the International Centre for Chemical and Biological Sciences, University of Karachi.

سیشن میں25افسران کی شرکت، فورینزک سائینس کی اہمیت بہت زیادہ ہے
پروفیسر اقبال چوہدر ی و دیگر کا بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی میں منعقدہ تربیتی سیشن سے خطاب کیا

کراچی۔صوبے کی پہلی جدید سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری (ایس ایف ڈی ایل) کے تحت بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں جمعرات کو سندھ پولیس کے کرائم سین یونٹ کے تفتیشی افسران کے لیے ڈی این اے اور حیاتیاتی شہادت کے عنوان سے تربیتی سیشن ہوا۔ سیشن میں 25آفسران نے شرکت کی۔ ایس ایف ڈی ایل کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اشتیاق احمد، ٹیکنکل مینیجر ڈاکٹر نعمان رسول اور ریسرچ آفیسرافضال حسین شاہ نے تربیتی سیشن سے خطاب کیا۔ سیشن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کرائم سین یونٹ کے تفتیشی افسران کی تربیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کی مدد سے انصاف کی فراہم آسان ہوگی، فورینزک سائینس جرائم کے مشکل کیسز کے حل کے لیے ایک اہم ذریعہ ہے، اس اطلاقی سائینس نے معتدد کریمنل اور سول معاملات میں بے انتہاء توجہ حاصل کی ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے کہا کہ ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مالیکولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ، جامعہ کراچی کے تحت اس جدید ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری کا قیام عمل میں آیا ہے، یہ سندھ میں اپنی نوعیت کی پہلی اور پاکستان میں دوسری فرانزک لیبارٹری ہے جسے جمیل الرحمن سینٹر فار جینومکس ریسرچ میں قائم کیا گیا ہے، انھوں نے کہا کہ یہ تربیتی سیشن کرائم سین یونٹ کے تفتیشی افسران کے لیے انتہائی سودمند ہے۔
افضال حسین شاہ نے کرائم سین تفتیش کی اہمیت اور افادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی،ڈاکٹر نعمان رسول نے سیشن کے دوران شرکاء کے سوالات کے جوابات دیے، آخر میں بین الاقوامی مرکز کے پروفیسر اقبال چوہدری نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here