نیا ناظم آباد میں کھیلوں کی شاندار سہولیات ہیں ، عمر سعید۔

0
1422

نیا ناظم آباد میں کھیلوں کی شاندار سہولیات ہیں ، عمر سعید۔
نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں کے مواقع پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے
نیا ناظم آباد میں تائی کوانڈو مارشل آرٹ کا عملی مظاہرہ، 50 نوجوان لڑکے لڑکیوں نے حصہ لیا۔
کوشش ہے کہ صحت مند معاشرہ تشکیل دیں ، سید محمد طلحہ اور احمر رضوی کا تقریب سے خطاب۔۔
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر/ طلعت محمود ) نیا ناظم آباد جمخانہ میں انٹرنیشنل تائی کوانڈو کوچ ماسٹر مسرور زمان اور اور ان کی ٹیم نے تائی کوانڈو کا عملی مظاہرہ کیا ۔ جس میں وائیٹ بیلٹ سے لے کر بلیک بیلٹ تک کے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ رئیل فائیٹ،اسٹون بریکنگ، سمیت مخلتف ڈیمونسٹریشن ہوئی۔ جس میں پانچ سال سے لے کر 25 سال تک کے ایتھلیٹس نے حصہ لیا اور اپنی پرفامنس سے حاضرین سے خوب داد سمیٹی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ساؑٓؤتھ ایشئن تائی کوانڈو ایسوسی ایشن
کے صدر عمر سعید نے کہا کہ انہیں نیا ناظم میں آکر اور یہاں کھیلوں کی سہلویات دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس انفرا اسٹرکچر کے بغیر کوئی بھی رہائی کالونی نامکمل ہے ۔ انہوں ے کہا کہ ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کے لیے کھیلوں کے مواقع پیدا کریں ۔ اور اس اعتبار سے نیا ناظم آباد ایک مکمل سوسائیٹی بنتی جا رہی ہے جہاں کے رہائیشیوں کو صحت مند سرگرمیوں کے بھرپور مواقع مل رپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نیا ناظم آباد دیگر رہائیشی پروجیکٹ کے لیے بھی قابل تقلید مثال ہے ۔ اس موقع پر نیا ناظم آباد جمخانہ کے صدر سید محمد طلحہ کا کہنا تھا کہ عارف حبیب کی قیادت میں نیا ناظم آباد کو اسپورٹس سٹی بنانے کے لیے کوشاں ہیں جہاں کرکٹ، فٹبال اور والی بال
گراونڈ تیار کرلیا گیا ہے جبکہ اسکواش ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس ،اسنوکر اور دیگر گیم کے مرکز کی تعمیر جلد مکمل کرلی جائے گی ۔ مارکیٹنگ منیجر احمر رضوی کا کہنا تھا کہ بنیادی سطح پر نوجوانوں کو سہولیات فراہم کیے بغیربہترین کھلاڑی پیدا نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ نیا ناظم آباد کے سرپرست عارف حبیب خود بھی اسپورٹس مین ہیں اس لیے وہ اسپورٹس کی اہمیت سے واقف ہیں ۔ اس موقع پر نیا ناظم آباد کے رہائیشیوں اور ان کے بچوں نے تائی کو انڈو ڈیمونسٹریشن میں گہری دلچسپی
کا اظہار کیا اور 70 سے زائد بچوں نے تائی کوائندو کوچنگ کلاس میں شرکت کے لیے رجسٹرشین کرائی ۔ تائی کوانڈو کلاس ہفتے میں تین روز ہوا کریں گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here