چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپیئن شپ کے انعقاد،انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ 15 تا 25 مئی کو منعقد ہوگی.

0
778

چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپیئن شپ کے انعقاد،انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ 15 تا 25 مئی کو منعقد ہوگی.
سندھ:(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہاکی ایسوسی ایشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ہدایات کی روشنی میں چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپیئن شپ کے انعقاد کے لئے سندھ ہاکی ایسوسی ایشن سے ملحقہ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشنوں کو ہدایات جاری کردیں۔ سیکرٹری سندھ ہاکی ایسوسی ایشن محمد رمضان جمالی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق تمام ڈسٹرکٹ کو ضلعی سطح پر انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ 15 تا 25 مئی منعقد کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
سیکرٹری سندھ ہاکی ایسوسی ایشن محمد رمضان جمالی کی ہدایات کے مطابق تمام ڈسٹرکٹس “چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپیئن شپ” اپنے ریجن ہیڈ کوارٹر میں 15 مئی تا 25 مئی تک منعقد کرائیں.ایونٹ میں تمام کلب ڈیپارٹمنٹ کے چار کھلاڑی ٹیم میں شامل کرنے کے مجاز ہونگے. کھلاڑیوں کی عمر کی حد کا خاص خیال رکھا جائےگا.30 سال تک کی عمر کے کھلاڑی ایونٹ میں حصہ لے سکتے ہیں. جبکہ کلب ٹیم میں کم از کم دو کھلاڑیوں کی عمر 16 سال یا 18 سال ہو. تمام کلب اپنی ٹیم میں کم از کم 14 اور زیادہ سے زیادہ 18 کھلاڑی شامل کریں. اسکے علاوہ تمام کھلاڑی اپنے ڈسٹرکٹ کے ڈومیسائل کے مطابقت سے اپنے کلب کی ٹیم کا حصہ ہونگے. کلب کی فاتح ٹیم بعد ازاں ریجنل سطح کے ایونٹ کا حصہ بنے گی. ایونٹ کے اختتام پر تمام ڈسٹرکٹس سیکرٹریز کو ایونٹ رپورٹ سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کو جمع کرانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here