کراچی آرٹس کونسل کی جانب سے”فرسٹ وومن کانفرنس“ کے انعقاد کا اعلان

0
1536

کراچی آرٹس کونسل کی جانب سے”فرسٹ وومن کانفرنس“ کے انعقاد کا اعلان
دوروزہ ”فرسٹ وومن کانفرنس“ 6اور 7 مارچ کو آرٹس کونسل کراچی میں منعقد ہوگی
صدر آرٹس کونسل کراچی محمد احمد شاہ نے کہاہے کہ دونوں جانب سے انتہاپسندی اور جذباتی نعرے بازی عورت کے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے، مرد کے بغیر عورت کی زندگی مکمل نہیں ہوتی، ہمیں اپنی معاشرتی قدروں کے اندر رہتے ہوئے معاشرے میں عورت کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو اُجاگر کرنا اور ناانصافیوں کی روک تھام کی جدوجہد کرنا چاہیے اور ایسے قوانین بنانے چاہئیں جو ملک کی نصف سے زیادہ آبادی کو قومی ترقی کے امور میں شامل کرکے انسانی صلاحیتوں سے مثبت فائدہ اٹھایا جاسکے ان مسائل پر غور کرنے اور نمایاں اثرات مرتب کرنے کے لئے 6 اور 7مارچ کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں دوروزہ فرسٹ وومن کانفرنس منعقد ہورہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کو آرٹس کونسل کراچی میں صوبائی وزیر ترقی و نسواں شہلا رضا، حسینہ معین، انیس ہارون، صادقہ صلاح الدین کے ہمراہ ”فرسٹ وومن کانفرنس“ کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ کانفرنس پاکستان کی سو ملین سے زائد خواتین کی کانفرنس ہے ،ہماری خواتین زندگی کے ہر شعبے میں کامیابی سے کام کررہی ہیں۔ صوبائی وزیر برائے ترقی و نسواں شہلا رضا نے کہاکہ ہمیں مل کر خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانی ہو گی،ہمارے ہاں قانون اتنے زیادہ ہیں اُن پر عمل درآمد کے لیے ہمیں سوچنا ہوگا،ہمارے قائد نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کو تحفظ دیااوراُن کے لیے قوانین بنائے، ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہم نے چھوٹی عمر میں شادی کے نقصانات، خواتین کی تعلیم سے دوری، معاشرے میں عورت کا مقام اور دیگر موضوعات پر مہم بھی چلائیں، اس موقع پر حسینہ معین نے کہاکہ عورتوں کو کبھی خوفزدہ اور دہشت زدہ نہیں ہونا چاہیے خواتین اپنے اندر حوصلہ، ہمت اور طاقت پیدا کریں، عورت کوئی پراڈکٹ نہیں ان کی اپنی ایک شناخت ہونی چاہیے، انہوں نے کہاکہ اگر آپ سورئہ نساءپڑھ لیں تو آپ پوری طرح جان جائیں گے کہ عورت کے حقوق کیا ہوتے ہیں۔انیس ہارون نے کہاکہ خواتین پر تشدد ختم ہونا چاہیے تمام مرد اور عورتوں برابر ہیں، وومن کانفرنس میں ہم پورے پاکستان کی خواتین کی بات کرنا چاہتے ہیں جن کا تعلق تعلیم، صحت اور تشدد سے ہے، عورت کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنا ہوگا، جب عورت اپنے پاﺅں پر کھڑی ہو تووہ اپنے حقوق بہتر طریقے سے لے سکتی ہے،صادقہ صلاح الدین نے کہاکہ عورت کے لیے تعلیم بے حد ضروری ہے، لڑکیاں تعلیم حاصل کیوں نہیں کر پاتیں ہم اس بات کی گہرائی میں جاتے ہی نہیں، کچھ موضوعات ایسے ہوتے ہیں جن پر تفصیل سے بات ہونی چاہیے صرف مقالے پڑھنے سے کچھ نہیں ہوتا،ہمیں ”فرسٹ وومن کانفرنس“ کے ذریعے عملی طور پر کچھ لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔ ”فرسٹ وومن کانفرنس“ کی افتتاحی تقریب کا آغاز آئی اے رحمن اور جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کے کلیدی نوٹ (keynote)سے کیا جائے گا، جس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ ابتدایہ کلمات پیش کریں گے، سیشن میں ” پہلے دن میری زندگی میرا اختیار“”economic empowerment of woment “ ”رول آف میڈیا اِن وومن ایمپاورمنٹ“، ” تھیٹر پرفارمنس(کالو اور حقیقت)“ ”رقص شیماکرمانی“ ،ACMAبینڈ کی پرفارمنس اور دوسرے دن ”یہ ہاتھ سلامت ہیں جب تک“، ”تعلیم بنیادی حق“، ”عورت پر تشدد کیوں؟“، ”پارلیمنٹ میں خواتین کا کردار“، ”صحت مند عورت صحت مند معاشرہ“، ”پڑھنت: خالد احمد ، کیف غزنوی“، نازیہ زبیری کی میوزیکل پرفارمنس“، ”بشریٰ انصاری کے ساتھ یاسر حسین کی گفتگو“ تحریمہ متیہا کی پرفارمنس جبکہ کشور ناہید کی صدارت میں ”خواتین مشاعرہ“ شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here