سینئرفوٹوجرنلسٹ فرید خان سے بدسلوکی کراچی پولیس چیف کا تحقیقات کرانے کا حکم

0
859

کراچی:(اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے سابق عہدیدار اور سینئر فوٹو جرنلسٹ فرید خان کو جوہر آباد پولیس کی جانب سے دوران ڈیوٹی کام سے روکنے اور تھانے لے جانے پر کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کے یو جے کے جوائنٹ سیکریٹری طلحہٰ ہاشمی کو یقین دہانی کرائی کہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق فرید خان پیرکو شام6 بجے فیڈرل بی ایریا میں دکانیں بند ہونے کی کوریج میں مصروف تھے کہ جوہر آباد پولیس نے انہیں کام سے روکا اور موبائل میں بٹھا کر تھانے لے گئے، جس کے بعد فرید خان نے کے یو جے کو واقعے سے آگاہ کیا تو طلحہٰ ہاشمی نے کراچی پولیس چیف کو فون پر فوری اس واقعے سے آگاہ کیا اور پولیس کے رویے کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ دریں اثناء کے یو جےکے صدر اعجاز احمد، جنرل سیکریٹری عاجز جمالی اور ایگزیکٹو کونسل نے فرید خان کے ساتھ پولیس کےنروا سلوک کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس کے ذمے داروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here