سر سید یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سمی کو حکومت پاکستان کی جانب سے اعزازی شہریت دیئے جانے کے اعلان کا خیر مقدم, فخر پاکستان ڈیرن سمی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

0
1663
مہمان خصوصی سراج الاسلام بخاری کے ساتھ مولانا محمد علی جوہر ہاوس کی ٹیم کا گروپ شفیق کاظمی, قاضی نصر عباس, مبشر مختار, جاوید اقبال اور محمد فہیم بھی موجود ہیں.

علی اصغر اور محمد ارسلان کی شاندار کارکردگی.
سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پہلے سرسید یونیورسٹی انٹر ہاؤسز کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے روز ناظم آباد جیم خانہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں لیاقت علی ہاؤس ہاؤس بی نے مولانا محمد علی جوہر ہاؤس بی کو 19 رنز سے شکست دی. لیاقت علی خان ہاوس بی نے پہلے کھیلتے ہوئے 159 رنز بنائے جس میں علی اصغر نے 32 اور حسن رضا نے27 رنز کی باری بھی شامل تھیں. مولانا محمد علی جوہر ہاؤس بی 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنا سکی جس میں محمد ارسلان نے 35 اور عزیر نے 29 رنز کی اننگز کھیلیں. محمد ارسلان نے 3 وکٹیں بھی حاصل کیں.
اس میچ کے مہمان خصوصی ایسوسی ایٹ ڈین سرسید یونیورسٹی ڈاکٹر محمد عامر تھے.
آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں مولانا محمد علی جوہر ہاؤس اے نے لیاقت علی خان ہاؤس اے کو 7وکٹوں سے شکست دیدی, لیاقت علی خان ہاؤس اے نے پہلے کھیلتے ہوئے 108 رنز بنائے جس میں مرتضی کی 41 رنز کی شاندار انگ شامل تھی. جسے جوہر ہاؤس اے نے 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا.
مہمان خصوصی سابق سیکرٹری کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن سراج الاسلام بخاری تھے. انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہا کہ کسی بھی گیم کا ٹیلنٹ اسکول, کالج اور یونیورسٹیوں سے ہی نکلتا ہے سرسید یونیورسٹی اس سلسلے میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے.
قبل از میچ سرسید یونیورسٹی نے حکومت پاکستان کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کہ اعلان کا خیرمقدم کیا اور سرسید یونیورسٹی کے کھلاڑیوں نے ڈیرن سمی کو خراج تحسین پیش کیا.
دیگر معزز مہمانوں میں شفیق کاظمی, قاضی نصر عباس, مبشر مختار, جاوید اقبال بیگ, وقاد ہاشمی, ندیم اقبال, ولیج احمد فضل , سالار خان, حسن ذکی, جہاں زیب خان, فہد فاروق, محمد فہیم اور طارق خان شامل تھے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here