کاروباری خواتین عالمی سطح پر رول ماڈلز اور بزنس نیٹ ورکنگ سے مستفید ہو رہی ہیں – پروفیسر ڈاکٹر ایتل ارجل

0
819

کاروباری خواتین عالمی سطح پر رول ماڈلز اور بزنس نیٹ ورکنگ سے مستفید ہو رہی ہیں – پروفیسر ڈاکٹر ایتل ارجل
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ترکی کے قونصل جنرل نے نیو ورلڈ کانسیپٹس کے تعاون سے خواتین کے عالمی دن کے عنوان ’بریکنگ بیریئر: پاکستانی اور ترک کاروباری خواتین‘ کی مناسبت سے منگل 15 مارچ 2022ء کو قونصلیٹ کے احاطے میں ایک تقریب منعقد کی۔اس تقریب کا اہتمام پاکستان میں کام کرنے والی ترک کمپنیوں HITIT اور Arcelik Dawlance کے تعاون سے کیا گیا تھا۔
نیو ورلڈ کانسیپٹس کی سی ای او اور صدر، پاکستان ویمن انٹرپرینیورز نیٹ ورک یاسمین حیدر نے کہا کہ ’’کاروبار اور صنعت کی فوری ضرورت یہ ہے کہ ان میں صنفی شمولیت زیادہ ہو اور خواتین کی ایس ایم ایز کے لیے مزید مواقع پیدا کیے جائیں۔ ہم پاکستان کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کاروباری خواتین کے کردار کے حوالے سے آگاہی کو فروغ دے رہے ہیں۔
کراچی میں ترکی کے قونصل جنرل جناب جمال سانگو نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستانی اور ترک کاروباری خواتین کے لیے تقریب کی میزبانی پر خوشی کا اظہار کیا۔ کراچی میں ترکی کا نیا قونصل خانہ، جس کا گزشتہ سال افتتاح ہوا، دنیا کا سب سے بڑا ترک قونصل خانہ ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی گہرائی کی علامت ہے۔
تقریب کی کلیدی مقرر پروفیسر ڈاکٹر ایتل ارجل، جو ایک سینئر کاروباری خاتون اور ترک ویمن انٹرپرینیور ایسوسی ایشن KAGIDER کے بورڈ کی رکن ہیں، اس تقریب کے لیے استنبول سے خصوصی طور پر تشریف لائیں۔ انہوں نے کاروباری نیٹ ورکنگ کے ساتھ ساتھ نوجوان کاروباری خواتین کے لیے رول ماڈلز کی اہمیت پر زور دیا جو اُن کے لیے جذبے کا باعث بنیں۔ انہوں نے KAGIDER کی کامیاب ترقی اور ترکی کی سماجی اقتصادی ترقی میں اس کی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔
معروف کاروباری خاتون نائلہ نقوی نے اپنے سفر اور اپنے مقاصد کے حصول میں درپیش ذاتی اور پیشہ ورانہ چیلنجز کے بارے میں بتایا۔
ثروت گیلانی، برانڈ ایمبیسڈر اسپیشل اولمپکس پاکستان نے جون 2023ء میں برلن جرمنی میں اگلے اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز کا اعلان کیا۔ لڑکیوں کے ایتھلیٹ لیڈروں نے بھی اپنی شمولیت کی کہانیوں اور اگلے ورلڈ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے اپنے جذبے کے بارے میں بتایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here