کھیلوں کے معروف مینوفیکچررملک سپورٹس نے ڈاراکیڈمی کے14سالہ ہونہار کھلاڑی احمد کو تاحیات ہاکی سپورٹ کرنےکا اعلان کردیا،سیکرٹری ڈار ہاکی اکیڈمی عرفان ضیاء بٹ

0
1609

لاہور(پلیئرزڈاٹ/علی عباس) کھیلوں کے معروف مینوفیکچررملک سپورٹس نے ڈاراکیڈمی کے14سالہ ہونہار کھلاڑی احمد کو تاحیات ہاکی سپورٹ کرنےکا اعلان کردیا، ملک ذوالفقار ایم ڈی ملک سپورٹس نے ہونہار کھلاڑی احمد کی تمام کٹ سپانسر کرنے کا اعلان کیا، سیکرٹری ڈار ہاکی اکیڈمی عرفان ضیاء بٹ
تفصیلات کے مطابق ڈار ہاکی اکیڈمی لاہور کے ہونہار کھلاڑی 15 سالہ احمد کو دنیائے سپورٹس میں سپورٹس مینوفیکچرنگ کے حوالہ سے معتبر و معروف کمپنی ملک سپورٹس سیالکوٹ نے تاحیات سپانسر کرنے کا اعلان کردیا ۔کوہی والہ خانیوال سے تعلق رکھنے والا 14 سالہ ہونہار کھلاڑی احمد ڈار ہاکی اکیڈؐی لاہور کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت 2018 میں لاہور سے باقاعدہ ٹریننگ پروگرام میں شریک ہے اور ایف جے ماڈل سکول ماڈل ٹاؤن لاہور میں نویں جماعت کا طالبعلم بھی ہے۔ سیکرٹری ڈار ہاکی اکیڈمی لاہور عرفان ضیاء بٹ کے مطابق اس نوعمر کھلاڑی میں ایک بہتریں فارورڈ بننے کی تمام صلاحیتیں بدرجہ اتم موجود ہیں، رائٹ ونگر اور سینٹر فارورڈ کی پوزیشن پر کھیلنے والے اس نوعمر اور ہونہار کھلاڑی نے بہت ہی قلیل عرصہ میں اپنی عمر کے لحاظ سے اپنی شناخت ایک بہترین فارورڈ کے طور پر بنالی ہے۔
احمد کے شاندار کھیل نےدنیائے سپورٹس میں سپورٹس مینوفیکچرنگ کے حوالہ سے معتبر و معروف کمپنی ملک سپورٹس سیالکوٹ کے ایم ڈی ملک ذوالفقار کی توجہ اس وقت مبذول کروائی جب وہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ڈار ہاکی اکیڈمی کے کھلاڑیوں کے پریکٹس سیشن کو دیکھنے تشریف لائے۔ اس موقع پر انہوں نے ڈار ہاکی اکیڈی کے کوچز پینل اولمپین دانش کلیم، اولمپین ریحان بٹ اور وقاص بٹ سمیت سابق ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم و ڈائریکٹر ڈار ہاکی اکیڈمی اولمپین توقیر ڈار سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈار ہاکی اکیڈمی کے ٹیلنٹ گرومنگ سیشن اور اس کی تفصیلات سے بھی آگاہی حاصل کی اور 14سالہ نوعمر کھلاڑی احمد کی شاندار ہاکی سکلز سے متاثر ہوکر اسکو مزید محنت کے عہد کے ساتھ تاحیات سپورٹس گئےر سپانسر شپ دینے کا اعلان کیا۔
ماہرین کھیل کے مطابق قومی کھیل کی ترویج و ترقی کے کئے کارپوریٹ سیکٹر کی جانب سے کھیلوں اور کھلاڑیوں کی سرپرستی سے کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ایک احسن اقدام ثابت ہوگا۔ملک سپورٹس جو کہ دنیائے سپورٹس میں مینوفیکچرنگ کے حوالی این ایک معروف نام کی حامل کمپنی ہے، کی جانب سے نوجوان کھلاڑی کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here