اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ کی حیدر حسین کو مبارکباد

0
524
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے بلا مقابلہ نو منتخب سیکریٹری جنرل حیدر حسین

اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ کی حیدر حسین کو مبارکباد
حیدر حسین نے گراس روڈ لیول پر ہاکی میں نئی جان ڈال کر صوبائی سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے، امید ہے ان کی قیادت میں گرین شرٹس کی فتوحات کا سلسلہ جلد شروع ہوگا، آصف خان، صدر سجاس
حیدر حسین اپنے تجربے اور کام کی بنیاد پر وفاقی و بین الاقوامی سطح پر بھی گرین شرٹس کو اپنا کھویا ہوا مقام واپس دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے، شاہد ساٹی، سیکریٹری سجاس
نو منتخب سیکریٹری پی ایچ ایف “ون مین آرمی” ہے, یقین ہے وہ سب کو ساتھ لیکر چلیں گے، ایگزیکٹو کمیٹی سجاس
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر، سیکریٹری سمیت تمام عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں تاریخ میں دوسری بار سندھ کے ایک نوجوان اور متحرک شخص سید حیدر حسین کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے، اس سے قبل سندھ سے تعلق رکھنے والے اولمپیئن اختر السلام یہ زمہ داری ادا کر چکے ہیں،
سجاس کے صدر آصف خان کا کہنا ہے کہ حیدر حسین نے سندھ میں گراس روڈ لیول پر ہاکی میں نئی جان ڈال کر صوبائی سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے، انہوں نے مختلف محکموں اور تعلیمی اداروں میں ہاکی بحالی کے ساتھ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کی حیثیت سے جس طرح ہاکی میں نئی جان ڈالی وہ اپنی مثال آپ ہے، یہ ہی وجہ ہے محکمہ کھیل سندھ نے انہیں کوآرڈینیٹر برائے ہاکی نامز کیا، حیدر حسین ایک ہاکی لور ہے امید ہے پاکستان ہاکی ان کے دور میں گرین شرٹس کی فتوحات کا سفر جلد شروع ہوگا،
سجاس کے سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی کا کہنا ہے کہ زوال پزیر قومی کھیل کی بقاء کے لئے ہاکی کو جس محنتی اور ایماندار شخص کی ضرورت تھی وہ حیدر حسین کی شکل میں مل گیا ہے، امید ہے حیدر حسین اپنے تجربے اور کام کی بنیاد پر وفاقی و بین الاقوامی سطح پر بھی گرین شرٹس کو اپنا کھویا ہوا مقام واپس دلانے کے لئے نہ صرف اپنا کردار ادا کریں گے بلکہ میرٹ کی بنیاد پر قومی ٹیم کی تشکیل کو بھی یقینی بنائیں گے،
سجاس کی ایگزیکٹو کمیٹی کا کہنا ہے کہ حیدر حسین پر پی ایچ ایف کے کانگریس ممبران کا اعتماد اور ان کا بلا مقابلہ منتخب ہونا درحقیقت قومی سطح پر ان کی خدمات کا اعتراف ہے، حیدر حسین پی ایچ ایف کے سیکریٹری کا عہدہ سنبھالنے والے پہلے انٹر نیشنل ہاکی پیلئر ہے، امید ہے “ون مین آرمی” کی صلاحیتوں سے مالامال نومنتخب سیکریٹری سب کو ساتھ لے کر چلیں گے،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here